خلا ء کا محکمہ
خلامیں بھارت کے مفاد کا تحفظ کرنا
Posted On:
23 MAR 2022 1:12PM by PIB Delhi
عملے، عوامی شکایات ، پنشن کے وزیرمملکت اور وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بھارت سرکار خلا کے محکمہ کے ذریعہ خلاف کے ٹرانسپورٹیشن، بنیادی ڈھانچے اوراپلیکیشن کے شعبوں میں ہمہ گیر صلاحیتوں کو فروغ دے کر خلا میں بھارت کے مفادات کا تحفظ کرنے اور ان کو بڑھا نے میں سرگرم رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مدارمیں بھارتی سٹیلائٹس اور دیگر آلات کے تحفظ کے لئے اسرو سرگرمی کے ساتھ تمام بین الاقوامی کوششوں میں شرکت کرتا ہے تاکہ باہری خلا کی طویل مدتی پائیداری کے لئے خلا کے ملبےمیں اضافہ قابوکیا جاسکے۔
اسرو ، انٹرایجنسی خلائی ڈیبرس کووارڈی نیشن کمیٹی (آئی ڈی اے سی)، آئی اے ایف ا سپیس ڈبرس ورکنگ گروپ، آئی اے اے اسپیس ٹریفک منیجمنٹ ورکنگ گروپ، آئی ایس او اسپیس ڈیبرس ورکنگ گروپ اور یو این سی او پی یو او ایس طویل مدتی پائیداری ورکنگ گروپ کا ایک سرگرم ممبرہے اور سبھی بین الاقوامی ادارےخلامیں ملبے کے مطالعہ اور خلاکی صورتحال میں بیداری پیدا کرنے میں تعاون کررہے ہیں۔
****************
(ش ح ۔ح ا۔ف ر )
U NO: 3060
(Release ID: 1808606)
Visitor Counter : 164