نیتی آیوگ

نیتی آیوگ نے بھارت میں تبدیلی لانے والی خواتین  ایوارڈ کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد کیا


آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر  75 خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا

Posted On: 22 MAR 2022 2:29PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے 21 مارچ ، 2022 ء کو   ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ( ڈبلیو ٹی آئی )  ایوارڈز کے پانچویں ایڈیشن کا  انعقاد  کیا۔

اس سال، ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منانے کے لئے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر، 75 خواتین کو  ’ سشکت اور سامرتھ بھارت ‘  کے لئے ان کے تعاون  کے اعتراف میں ڈبلیو ٹی آئی  ایوارڈز سے نوازا گیا ( ایوارڈ پانے والی خواتین کی پوری فہرست درج ذیل میں دی گئی ہے ) ۔

 ایوارڈ  کی تقریب میں مختلف شعبوں میں اپنی شناخت بنانے والی خواتین کاروباری شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ انتخاب کا عمل کئی مہینوں تک جاری رہا اور ڈبلیو ای پی  پر موصول ہونے والی نامزدگیوں کی بنیاد پر 75 ایوارڈ پانے والی خواتین کا انتخاب  ، تلاش اور انتخاب  کرنے والی کمیٹی کے ذریعے کیا گیا ۔

نیتی آیوگ کے سی ای او شری امیتابھ کانت نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ ڈبلیو ٹی آئی ایوارڈز خواتین کی مثالی  کامیابیوں اور اور غیر معمولی کام اور فعال کوششوں کے لئے دیا جاتا ہے  ، جو  سماجی حدود کو  پار کرکے ایک برابر والے ہندوستان کے لئے راہ ہموار کرتی ہیں اور ان انعام پانے والی خواتین نے مثال قائم کرکے قیادت کی ہے ۔

یہ ایوارڈ معروف شخصیات ، جیسے   پڈوچیری  کی سابق لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی ،  اقوام متحدہ کی سابق اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل لکشمی پوری ، ایرو ناٹیکل سسٹمز ، ڈی آر ڈی او کی ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر ٹیسی تھامس ،  اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی سابق چیئر پرسن ارون دھتی بھٹا چاریہ  ،  نیسکام کی صدر دیبجانی گھوش اور نامور گلو کارہ ایلا رون کے ہاتھوں دیئے گئے ۔

اس تقریب میں اسپورٹس   چیمپئن  ٹریک اینڈ فیلڈ  کی کھلاڑی شائنی ولسن، اولمپک  2000  میں ویٹ لفٹنگ میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی بھارتی خاتون  کرنم ملّیشوری ،  باکسنگ میں ٹوکیو اولمپک  میں تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین ، پیرا بیڈ منٹن  سنگلز کی عالمی نمبر ایک  مانسی جوشی،  ٹوکیو اولمپک 2020 کی جمناسٹ اور 2019 کے ایشین چیمپئن شپ میں میڈل پانے والی پرانتی نائک اور ٹوکیو  اولمپک میں شامل اور 2018 کے اے آئی بی اے  عالمی چیمپئن شپ میں میڈل پانے واللی سمرن جیت کور اور ڈیفنس کی خواتین افسران نے شرکت کی ۔

اس تقریب میں نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت اور سینئر ایڈ وائزر اناّ رائے  ،  ہندوستان میں اقوام متحدہ کی ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر شومبی شارپ  اور پدم شری ایوارڈ یافتہ اور معروف گلوکار کیلاش کھیر بھی  موجود تھے۔

اس تقریب میں کیلاش کھیر اور  رقاصوہ  ایشوریہ اور شنجینی کلکرنی نے اپنے فن  کا مظاہرہ کیا اور  اس کا اختتام ڈبلیو ٹی آئی – 2021 ایوارڈ پانے والوں پر  کافی ٹیبل  بک کے اجراء کے ساتھ ہوا ۔

ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈز نیتی آیوگ کی ایک سالانہ پہل ہے  ، جس میں ہندوستان کی خواتین لیڈروں اور سماج میں تبدیلی لانے والوں کی قابل ستائش اور نمایاں کوششوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ ڈبلیو ٹی آئی  ایوارڈز  ، ان نامور شخصیات  کے رول کا اعتراف  کرتے ہیں  ، جنہوں نے اہم سنگ میل حاصل کر کے مثبت اثرات مرتب کئے  ہیں۔ 2018  ء سے، یہ ایوارڈز نیتی آیوگ کے وومن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم ( ڈٖبلیو ای پی )  کے زیراہتمام منعقد کئے  جاتے ہیں، جس میں  انٹر پرونیور شپ خصوصی توجہ  دی جاتی  ہے ۔

ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم ( ڈبلیو ای پی )  ایک مربوط پورٹل ہے  ، جس کا مقصد خواتین کے لئے انٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کو فروغ دینا اور  اطلاعات  میں خامیوں کو دور کرنا ہے ۔ خواتین کی قیادت والے اداروں کے لئے ایک متحرک ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لئے، یہ پلیٹ فارم صنعتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور موجودہ پروگراموں اور خدمات کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لئے کام کرتا ہے۔

پلیٹ فارم پر منعقد کئے  گئے 77 پروگراموں کے ذریعے  ، اب تک 900 سے  زیادہ  خاتون کاروباریوں کو فائدہ پہنچا ہے  ۔

 

اپینڈکس

فاتحین کی مکمل فہرست

  1. آردرا چندر مولی، ایکا بائیو کیمیکل
  2. آدیتی اوستھی، انفرادی لرننگ لمیٹیڈ ( امبیبی )
  3. آدیتی بھوٹیا مدن، بلیو پائن فوڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ
  4. اکشیتا سچدیوا، ٹرسٹلے لیب پرائیویٹ لمیٹیڈ
  5. اکشیا شری، تاد ادیوگ  پرائیویٹ لمیٹیڈ
  6. علینہ عالم، مٹی سوشل انیشیٹوز فاؤنڈیشن
  7. انیتا دیوی، مادھوپور فارمرز پروڈیوسرز کمپنی
  8. انجو بشت، امرتا سی آر وی  ای (سوکھیم  ری یوز ایبل پیڈ)
  9. انجو سریواستو، وائن گرینز فارمز
  10. انو آچاریہ، میپ مائی جینوم انڈیا لمیٹیڈ
  11. انورادھا پاریکھ، وکارا سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ ( دی بیٹر انڈیا )
  12. اپرنا ہیگڑے، آرم مین
  13. آیوشی مشرا، ڈرون میپس
  14. چاہت وصل، نیرڈ نیرڈی ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ
  15. چھایا ننج اّپا، نیکٹر فریش
  16. چیتنا گالا سنہا، من دیسی مہیلا سہکاری بینک
  17. درشنا جوشی، وگیان شالا انٹرنیشنل
  18. دھیوی بالا اماما ہیشورَن، بگ فکس گیجٹ کیئر ایل ایل پی
  19. دیپا چورے، کرانتی جیوتی مہیلا بچت گٹ (رورل )
  20. گوری گوپال اگروال، اسکلڈ سماریتن  فاؤنڈیشن (سروہی)
  21. گایتری واسودیون، لیبر نیٹ سروسز انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ
  22. گیتا سولنکی، یونی پیڈس انڈیا پرائیوٹ لمیٹیڈ
  23. ڈاکٹر گریجا کے بھارت، مو گما کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹیڈ
  24. گیتانجلی جے انگمو، ہمالین انسٹی ٹیوٹ آف الٹرنیٹیوز، لداخ
  25. ہاردیکا شاہ، کنارا کیپٹل
  26. حسینہ خربھی، امپلس این جی او نیٹ ورک
  27. حنا شاہ، آئی سی ای سی ڈی
  28. جو اگروال، ( ٹچ کن ای سروسز پرائیویٹ لمیٹیڈ وائسا )
  29. خوشبو اوستھی، منترا سوشل سروسز
  30. کیرتی پونیا، اوکھائی
  31. مالنی پرمار، اسٹون سوپ
  32. میورا بالاسبرامنین، کرافٹیزن فاؤنڈیشن
  33. میگھا بھاٹیہ، اَوَر وائکس
  34. میہا لاہری، ریسائٹی نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹیڈ
  35. میتا کلکرنی، فوریسٹ ایسنشیلس
  36. نیلم چھبر، انڈسٹری کرافٹس فاؤنڈیشن
  37. نیتو یادو، اینیمل ٹیکنالوجیز لمیٹیڈ
  38. نیہا ستک، ایسٹروم ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ
  39. نمیشا ورما، ایلو ای سیل
  40. نشا جین گروور، وتسالیہ لیگیسی ایجوکیشنل سوسائٹی
  41. پائل ناتھ، قدم ہاٹ
  42. پوجا شرما گوئل، بلڈنگ بلاکس لرننگ سلوشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ
  43. پراچی کوشک، ویومنی سوشل انٹرپرائز
  44. پریتی راؤ، ویلجی
  45. پریما گوپالن، سویم  سکشن پریوگ
  46. پریتی پٹیل، رسپیان انٹر پرائزز پرائیویٹ  لمیٹیڈ
  47. پونم جی کوشک، میٹیورک بائیو فارماسیوٹیکلز پرائیویٹ لمیٹیڈ
  48. ڈاکٹر رادھیکا بترا،  ایورنی انفینٹ میٹرس
  49. راجوشی گھوش، حسورا
  50. رامیا ایس مورتی، نیمایا انّوویشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ
  51. ریچا سنگھ، یور دوست ہیلتھ سولوشن پرائیویٹ لمیٹیڈ
  52. رومیتا گھوش، ہیل ہیلتھ ٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ
  53. روپا مگنتی، گرین تتو  ایگری ٹیک ایل ایل ایل پی
  54. ثمینہ بانو، رائٹ واک فاؤنڈیشن
  55. سویتا گرگ، ایکلاسوپیڈیا
  56.  سیالی مراٹھے ، آدیا اوریجنل پرائیویٹ لمیٹیڈ
  57. شاہین مستری، دا آکانکشا فاؤنڈیشن
  58. شالنی کھنہ سوڈھی، نیشنل ایسوسی ایشن فار دی بلائنڈ
  59. شانتی راگھون، انیبل انڈیا
  60. سچیتا بھٹ، ڈریم اے ڈریم
  61. سوچی مکھرجی، لائم روڈ
  62. سچترا سنہا، امبالیکا
  63. سوگندھا سکروتراج، امبا
  64. سولجاّ  فروڈیہ موٹوانی، کائنیٹک گرین انرجی اینڈ پاور سلوشنز
  65. سومیتا گھوس، رنگ سوترا کرافٹس انڈیا
  66. سپریا پال، جوش ٹاکس
  67. سسمیتا موہنتی، ارتھ ٹو آربٹ
  68. ڈاکٹر سوپنا پریا کے، فارمس ٹو فورک ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ  ( کلٹ یوتا )
  69. سواتی پانڈے، اربوریل بایو انّو ویشنس پرائیویٹ لمیٹیڈ
  70. تنوجا ابوری، ٹرانسفارمیشن اسکلز انڈیا پرائیویٹ لمیٹیڈ
  71. ترشلا سورانا، کلر می میڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ
  72. ترپتی جین، نائیریتا سروسز
  73. وکٹوریہ جوشلین ڈی سوزا، سووچھ ایکو سلوشنز پرائیویٹ لمیٹیڈ
  74. ودیا سبرامنین، ودیا سبرامنین اکیڈمی
  75. وجیا سویتھی گاندھی، چتریکا

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TP1Y.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 3000



(Release ID: 1808468) Visitor Counter : 214