بجلی کی وزارت

حکومت کا 2030 تک کوئلے پر مبنی تھرمل پاور جنریشن کی صلاحیت کا حصہ کم کرکے 32 فیصد کرنے کا منصوبہ

Posted On: 22 MAR 2022 5:13PM by PIB Delhi

سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی کے اندازوں کے مطابق سال 2030 میں کوئلے پر مبنی تھرمل پاور جنریشن کی صلاحیت کا حصہ توانائی مکس میں تقریباً 32 فیصد ہوگا جب کہ موجودہ حصہ 52 فیصد ہے۔

خوردہ صارفین کے محصولات کا تعین متعلقہ ریاستی ریگولیٹرز بجلی کی لاگت سمیت متعدد اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔ بجلی کے شعبے میں قابل تجدید بجلی کے بڑے پیمانے پر انضمام کے ساتھ قابل تجدید بجلی کی لاگت میں کافی کمی آئی ہے اور شمسی توانائی کے لیے سب سے کم نرخ 1.99 روپے فی یونٹ رہا ہے جو کوئلے پر مبنی بہت سے بجلی گھروں کے توانائی چارج سے کم ہے۔

حکومت نے تھرمل اور ہائیڈرو پروجیکٹوں کے ساتھ قابل تجدید بجلی کو ملانے کی اسکیم بھی جاری کی ہے۔ اس سے صارفین کے لیے بجلی کی مجموعی لاگت میں بھی کمی آئے گی۔

حکومت گرین انرجی کوریڈور کی تعمیر اور کسم اسکیم کے تحت زرعی فیڈرز/پمپ سیٹوں کی شمسی کاری کے لیے گرانٹ میں بھی توسیع کر رہی ہے۔

یہ معلومات بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 3018



(Release ID: 1808362) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Tamil