وزارات ثقافت
ہمالیہ کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ترقی کے لئے ، ثقافت کی وزارت کے ذریعہ مالیاتی امداد کا نفاذ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 MAR 2022 6:09PM by PIB Delhi
ثقافت کی وزارت نے ہمالیہ کے ثقافتی وراثت کے تحفظ اور ترقی کے لئے مالیاتی امداد کی اسکیم کے نام سے معروف ایک مالیاتی گرانٹ اسکیم نافذ کی ہے، جس کا مقصد ، مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں وکشمیر ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ، ہماچل پردیش، اترا کھنڈ، سکم اور اروناچل پردیش میں محیط ہمالیائی خطے کو فروغ دینا ، تحفظ کرنا اور اس کی ثقافت کو محفوظ کرنا ہے۔ یہ کام تحقیق ، دستاویز سازی ، تشہیر وغیرہ کے ذریعہ کیا جائے گا۔ اس اسکیم کے تحت ، ثقافتی وراثت، قدیم مخطوطوں کا تحفظ، ادب ، آرٹ اور کرافٹس اور موسیقی اور رقص ، آرٹ اور ثقافت کے آڈیو ویزیول پروگراموں کے ذریعہ تشہیر اور روایتی اور لوک آرٹ میں تربیت کے ذریعہ موسیقی اور رقص جیسی ثقافتی سرگرمیوں / تقریبات کی دستاویز سازی سے متعلق مطالعہ اور تحقیق کرنے کے لئے ،کالجوں اور یونیورسٹیوں سمیت رضا کار تنظیموں کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے۔اسی تنظیم کے لئے سالانہ بنیاد پر 10 لاکھ روپے کی زیادہ سے زیادہ رقم فنڈ کے طور پر فراہم کی جاتی ہے ۔ اسکیم سے متعلق ماہرین کی مشاورتی کمیٹی (ای اے سی) زیادہ سے زیادہ حد سے تجاوز کرتے ہوئے رقم کے بارے میں سفارش کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔ البتہ اس اسکیم میں سے بڑی ہوئی رقم 30 لاکھ سے زیادہ نہیں ہوسکتی۔
ہمالیہ کے ثقافتی وراثت کے تحفظ اور ترقی کے لئے مالیاتی امداد کی اسکیم کے تحت گزشتہ تین برسوں میں ہمالیائی ریاستوں کی جانب سے موصول ہونے والی تجاویز کی تعداد درج ذیل ہے:
|
سال
|
موصولہ تجاویز کی تعداد
|
|
2018-19
|
130
|
|
2019-20
|
131
|
|
2020-21
|
156
|
ہمالیہ کے ثقافتی وراثت کے تحفظ اور ترقی کے لئے مالیاتی امداد کی اسکیم ، ایک مالیاتی گرانٹ کی اسکیم ہے، جس کا انتظام وزارت ثقافت ، خاص طور پر ہمالیائی ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام جموں وکشمیر ، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ، ہماچل پردیش، اترا کھنڈ، سکم اور ارونا چل پردیش سمیت ہمالیائی ریاستوں کے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور ترقی کے لئے کرتی ہے۔ مذکورہ اسکیم مرکزی شعبے کی ایک اسکیم ہے اور ریاستی سرکاروں کو براہ راست رقم جاری نہیں کی جاتی ہے ، البتہ ہمالیہ کے ثقافتی وراثت کے تحفظ اور ترقی کے لئے مالیاتی امداد کی اسکیم کے تحت غیر سرکاری تنظیموں کو ، ریاست وار جاری کردہ رقوم کی تفصیلات میں رقم کو 22-2021 میں بڑھا کر 47347640 روپے ( روپے لاکھ میں) کردی گئی ہے ، جو کہ 21-2020 میں 33600000 روپے (روپے لاکھ میں) کی رقم تھی۔
یہ معلومات ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں فراہم کیں۔
***************************
ش ح ۔ اع ۔ ق ر
U:2965
(ریلیز آئی ڈی: 1808036)
وزیٹر کاؤنٹر : 156