وزارتِ تعلیم

بھارت میں بیرونی یونیورسٹیوں کے کیمپس

Posted On: 21 MAR 2022 3:43PM by PIB Delhi

امور خارجہ  کی وزارت نے مطلع کیا ہے کہ فرانسیسی فریق نے ہندوستان میں اعلیٰ تعلیم کے کورسز کے لئے یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

         اس کے علاوہ، اِسٹیٹوٹو مارنگونی (اٹلی) نے ، ہندوستان میں فیشن اور ڈیزائن کا ایک غیر ملکی، مکمل طور پر خودمختار اعلیٰ تعلیمی ادارہ قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

         بین الاقوامی کیمپس ہندوستان اور پڑوسی ممالک کے طلباء کو عالمی معیار کی معیاری تعلیم  فراہم کریں گے۔

         بجٹ تقریر  23-2022 ء  میں یہ اعلان کیا گیا ہے کہ عالمی معیار کی غیر ملکی یونیورسٹیوں اور اداروں کو گفٹ سٹی میں فنانشل مینجمنٹ، فن ٹیک، سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی کے کورس فراہم کرنے کے لکئے ملکی قواعد و ضوابط سے آزاد کیا جائے گا ۔ البتہ  یہ آئی ایف ایس سی اے کے ضابطوں کی پابند ہوں گے  اور اس طرح اعلیٰ معیار  کے انسانی وسائل مالی خدمات اور ٹیکنا لوجی کے لئے   دستیابی میں مدد گار ہوں گے ۔

          مذکورہ معلومات تعلیم کے  مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر سبھاس سرکار  نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں فراہم کیں ۔  

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   ) -

U. No. 2924



(Release ID: 1807968) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Bengali , Gujarati