وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت نے سیاحوں کی تعداد بڑھانے کے لئے سودیش درشن اسکیم کے تحت موضوعاتی سیاحتی سرکٹ تیار کئے ہیں:جناب جی کشن ریڈی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 MAR 2022 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی:21؍مارچ2022:

وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی کہ سیاحت کی وزارت نے ملک میں ورثے والے مقامات سمیت مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو متوجہ کرنے اور ان کی تعداد بڑھانے کے لئے درج ذیل قدم اٹھائے ہیں۔

  • وزارت سیاحت نے سودیش درشن اسکیم کے تحت موضوعاتی سیاحتی سرکٹ وضع کئے ہیں۔ اسکیم کے تحت فروغ کے لئے وراثتی سرکٹ کو ایک موضوعاتی سرکٹ کی شکل میں شناخت کیا گیا ہے۔
  • قومی زائرین کے احیا ء اور روحانی مشن اور ورثہ تحفظ مشن (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی)اسکیم کے تحت مذہبی اور ورثے والے مقامات پر جدید سیاحتی بنیادی ڈھانچے کا فروغ کیا گیا ہے۔
  • اڈوپٹ  اے ہیریٹیج پروگرام کے تحت سیاحتی مقامات ، ورثے والے مقامات اور یادگاروں کو سیاحت کے عین مطابق بنانے کےلئے سیاحتی سہولتوں کو فروغ دینا۔
  • اَتُلیہ بھارت برانڈ لائن کے تحت مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات سمیت ہندوستان کو جامع مرکز کی شکل میں بڑھاوا دینا۔
  • شہریوں کے درمیان ہندوستان کے کم مشہور مقامات اور ورثے والی جگہوں سمیت مختلف سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے مقصد سے جنوری 2020ء میں دیکھو اپنا دیش پہل شروع کی گئی ہے۔
  • گھریلو اور غیر مقیم ہندوستانی سیاحتی دفاتر مختلف تشہیر اور کاروباری سرگرمیوں ؍تقریبات کے توسط سے سیاحتی مقامات اور ورثے والے مقامات کو بڑھاوا دیتے ہیں۔

 

************

 

 

ش ح۔م ع۔ع ن)

                                                                                                                                      (U: 2937)


(ریلیز آئی ڈی: 1807893) وزیٹر کاؤنٹر : 180
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Punjabi