نیتی آیوگ

نیتی آیوگ 21 مارچ کو ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈس کا انعقاد کرے گا

Posted On: 20 MAR 2022 3:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  20/مارچ 2022 ۔ نیتی آیوگ کا ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) 21 مارچ 2022 کو ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈس (ڈبلیو ٹی آئی) کے پانچویں ایڈیشن کا انعقاد کرے گا۔

بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کا جشن منانے کے لئے منعقد کئے جارہے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک جزو کے طور پر ڈبلیو ٹی آئی ایوارڈس 75 خواتین اچیورس کو دیا جائے گا، تاکہ ’سشکت اور سمرتھ بھارت‘ کی تعمیر کے سلسلے میں ان کے تعاون کو سراہا جاسکے۔

یکجہتی اور اتحاد کے مظاہرے کے طور پر یہ ایوارڈس خواتین کے یکساں طور پر ایک غیرمعمولی گروپ کے ذریعے دیا جائے گا، جن میں پڈوچیری کی سابق لیفٹیننٹ گورنر کرن بیدی، اقوام متحدہ کی سابق اسسٹنٹ سکریٹری جنرل لکشمی پوری، ڈی آر ڈی او کے ایرونیٹکل سسٹمز کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیسی تھومس، اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی سابق چیئر پرسن اروندھتی بھٹا چاریہ، نیسکام کی صدر دیب جانی گھوش، ممتاز گلوکارہ ایلا ارون، دوردرشن میں سابق نیوز اینکر سلمیٰ سلطان، اپولو ہاسپٹلز کی جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر سنگیتا ریڈی اور دا میلانو لیدرس کی منیجنگ ڈائریکٹر شیوانی ملک شامل ہیں۔

اسپورٹس چمپئنس جیسے ٹریک اینڈ فیلڈ ایتھلیٹ شائنی ولسن، سال 2000 کے اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ میں تمغہ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون کرنم ملیشوری، باکسنگ کے شعبے میں ٹوکیو اولمپک میں تمغہ جیتنے والی لولینا بورگوہین، ایس ایل 3 میں عالمی نمبر 1 پیرا- بیڈ منٹن سنگلز پلیئر مانسی جوشی، ٹوکیو 2020 اولمپین جمناسٹ اور 2019 کے ایشین چمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والی پرانتی نائک، اور ٹوکیو 2020 اولمپین اور 2018 اے آئی بی اے ورلڈ چمپئن شپ میں تمغہ جیتنے والی سمرن جیت کور اور خواتین دفاعی افسران اس تقریب میں شرکت کریں گی۔

نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت اور سینئر ایڈوائزر انّا رائے، بھارت میں اقوام متحدہ کے ریزیڈینٹ کوآرڈنیٹر شومبی شارپ، اور ڈبلیو ای پی اینتھیم کے رائٹر، کمپوزر اور کلوگار کیلاش کھیر بھی اس تقریب میں موجود ہوں گے۔

ویمن ٹرانسفارمنگ انڈیا ایوارڈس نیتی آیوگ کی ایک سالانہ پہل ہے، جس کا مقصد بھارت کی خواتین لیڈرز اور چینج میکرس کی قابل ستائش اور بڑے پیمانے پر تبدیلی لانے والی کوششوں کو نمایاں کرنا ہے۔

ڈبلیو ٹی آئی ایوارڈس 21 کے لئے درج ذیل سات زمروں میں سے کسی ایک یا ایک سے زیادہ کے لئے درخواستیں یکم اکتوبر 2021 سے 21 فروری 2022 کے دوران مدعو کی گئی تھیں۔

  1. پبلک اینڈ کمیونٹی سروس
  2. مینوفیکچرنگ سیکٹر
  3. نان- مینوفیکچرنگ سیکٹر
  4. فائیننشیل پروڈکٹس اِنیبلنگ ایکونومک گروتھ
  5. کلائمیٹ ایکشن
  6. پروموٹ آرٹ، کلچر اینڈ ہینڈی کرافٹس
  7. ڈیجیٹل اینوویشن

75ایوارڈ یافتگان مختلف خطوں اور شعبوں کی نمائندگی کرتی ہیں اور ان کا انتخاب متعدد مہینوں پر مشتمل ایک جامع طریقہ کار کے ذریعے کیا گیا ہے۔ ایوارڈ یافتگان کا انتخاب ڈبلیو ای پی پر موصولہ نامزدگیوں اور ایک سرچ اینڈ سلیکٹ کمیٹی کے ذریعے جامع شارٹ لسٹنگ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔

ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم کے بارے میں:

ویمن انٹرپرینیورشپ پلیٹ فارم (ڈبلیو ای پی) ایک ایگریگیٹر پورٹل ہے، جس کا مقصد خواتین کے لئے انٹرپرینیوریل ایکو سسٹم کو متحرک کرنا اور اطلاعات کے عدم توازن کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔ خواتین کی زیر قیادت کمپنیوں کا ایک وسیع ماحولیاتی نظام بنانے کے لئے یہ پلیٹ فارم انڈسٹری لنکیجز کو مضبوط کرنے اور موجودہ پروگراموں و خدمات کے تئیں بیداری میں اضافہ کرنے کا کام کرتا ہے۔

اب تک 900 سے زیادہ خواتین انٹرپرینیورس اس پلیٹ فارم پر منعقدہ 77 پروگراموں و تقریبات سے مستفید ہوئی ہیں۔

اس پلیٹ فارم نے اپنے ماسکنگ اِٹ اَپ مہم کے توسط سے اور خواتین صنعت کاروں کو بزنس سپورٹ دینے کے لئے ویبیناروں کا انعقاد کرکے کووڈ-19 کے دوران ایک سرگرم رول ادا کیا، جس سے بھارت میں خواتین کی قیادت والے چھوٹے کاروبار پر منفی اثر کو کم کرنے میں مدد ملی۔

تقریب کی تفصیلات:

تاریخ: 21 مارچ 2022

وقت: 7 – 9 بجے شام

یہاں دیکھیں: https://tinyurl.com/WTIAwards

TextDescription automatically generated

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2857

 



(Release ID: 1807460) Visitor Counter : 172