کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت میں مکئی کی برآمدات جاری مالی برس کے اولین دس مہینوں میں 816.31 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کے اعلیٰ ترین مقام تک پہنچی، گذشتہ مالی برس کے دوران 634.85 ملین امریکی ڈالر  کے بقدر کی برآمدات سے تجاوز کر گئی


وبائی مرض کے باوجود مکئی کی برآمدات میں گذشتہ تین برسوں کے دوران 6 گنا اضافہ رونما ہوا

بنگلہ دیش، ویتنام اور نیپال مکئی برآمدات کے معاملے میں کلیدی برآمداتی مقامات میں شامل ہیں

Posted On: 20 MAR 2022 1:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 20 مارچ 2022:

جاری مالی برس 2021۔22 (اپریل۔ جنوری)کے اولین دس مہینوں میں مکئی کی برآمدات 816.31 ملین امریکی ڈالر کے بقدر ہوگئی ہے، اور پہلے ہی گذشتہ مالی برس کے دوران  حاصل ہوئی 634.85 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کی برآمدات سے تجاوز کر چکی ہے۔

2019۔20 میں حاصل ہوئی 142.8 ملین امریکی ڈالر کے بقدر کی برآمدات سے لے کر، گذشتہ تین برسوں کے دوران، کووِڈ۔19 وبائی مرض کے نتیجہ میں پیدا ہوئیں لاجسٹکس چنوتیوں کے باوجود ، مکئی کی برآمدات میں چھ گنا اضافہ رونما ہوا ہے اور اس طرح برآمداتی قیمت 1593.73 ملین امریکی ڈالر کے بقدر ہوگئی ہے۔

بنگلہ دیش اور نیپال جیسے ہمسایہ ممالک بھارت سے مکئی درآمد کرنے والے اہم ممالک ہیں۔ بنگلہ دیش نے جاری مالی برس (اپریل۔ جنوری) کے دوران 345.5 ملین امریکی ڈالر کے بقدر مکئی درآمد کی ہے، جبکہ نیپال نے اسی مدت کے دوران 132.16 ملین امریکی ڈالر کے بقدر مکئی درآمد کی۔

نئی منڈیوں کی تلاش  کے لیے تجارت و صنعت کی وزارت کی پہل قدمیوں کے ساتھ، ویتنام مکئی کی برآمدات کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر ابھرا ہے۔ بھارت نے جاری مالی برس کے اولین دس مہینوں (اپریل۔ جنوری 2021۔22)میں ویتنام کو 244.24 ملین امریکی ڈالر کے بقدر مکئی برآمد کی۔ دیگر اہم درآمداتی ممالک میں ملیشیا، میانمار، سری لنکا، بھوٹان، تائیوان، عمان، وغیرہ شامل ہیں۔

دنیا بھر میں اناج کی رانی کے طور پر مشہور مکئی زراعت اور خوراک ڈبہ بند مصنوعات برآمدات ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) کے دائرہ کار میں کموڈیٹیز کے تحت اہم غیر ملکی زرمبادلہ آمدنی میں سے ایک آمدنی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔

اے پی ای ڈی اے کے چیئرمین ڈاکڑ ایم انگامتھو، نے کہا کہ ’’زرعی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ کو، مطلوبہ بنیادی ڈھانچے اور زرعی و ڈبہ بند خوراک کی برآمدات میں اضافہ  کے لیے ویلیو چین کو بہتر بنانے کے توسط سے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے سلسلے میں حکومت کی عہد بستگی کے ثبوت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔‘‘

چاول اور گیہوں کے بعد مکئی بھارت میں تیسری ازحد اہم اناج کی فصل ہے۔ مکئی کی کھیتی خصوصی طور پر کرناٹک، مدھیہ پردیش، کیرلا، بہار، تمل ناڈو، تلنگانہ، مہاراشٹر او رآندھرا پردیش جیسی ریاستوں میں کی جاتی ہے۔

اناجوں میں سب سے زیادہ جینیاتی پیداواری صلاحیت کی حامل ہونے کی وجہ سے، مکئی ابھرتی ہوئی ہمہ گیر فصلوں میں سے ایک ہے، جو کہ مختلف زرعی موسمیاتی حالات کے موافق ڈھل جانے کی صلاحیت کی حامل ہے۔

بھارت میں، مکئی  پورے سال اگائی جاتی ہے اور  یہ بنیادی طور پر خریف کی فصل ہے جس کے سیزن کے دوران 85 فیصد رقبہ زیرکاشت ہوتا ہے۔

انسانوں کے لیے بنیادی خوراک اور جانوروں کے لیے معیاری خوراک کے علاوہ، مکئی بہت سی صنعتی مصنوعات کے لیے خام مال/ اجزاء کے طور پر کام آتی ہے ، جن میں اسٹارچ، تیل، پروٹین، الکوہل والے مشروبات، کھانے کی مٹھاس، ادویہ، کاسمیٹک، فلم، ٹیکسٹائل، گم، پیکج اور کاغذ کی صنعتیں، وغیرہ شامل ہیں۔

زرعی اور خوراک ڈبہ بند مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کی اہم وجہ اے پی ای ڈی اے کے ذریعہ کی گئیں مختلف پہل قدمیاں ہیں جن میں مختلف ممالک میں بی 2 بی نمائشوں کا اہتمام، بھارتی سفارتخانوں کی سرگرم شراکت داری کےذریعہ جنرل مارکیٹنگ اور پروڈکٹ کے لحاظ سے مخصوص مہمات کے ذریعہ نئی منڈیاں تلاشنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

اے پی ای ڈی اے نے ملک بھر کے بڑی درآمداتی ممالک کے ساتھ زرعی اور خوراک ڈبہ بند مصنوعات کے سلسلے میں خریدار ۔ فروخت کار ورچووَل ملاقاتوں کے اہتمام کے ذریعہ جغرافیائی اشاروں (جی آئی) کے تحت درج رجسٹر زرعی اور خوراک ڈبہ بند مصنوعات  کو فروغ دینے کے لیے مختلف پہل قدمیاں انجام دی ہیں۔

برآمد کی جانے والی مصنوعات کی بلارکاوٹ کوالٹی کی تصدیق کو یقینی بنانے کے لیے ، اے پی ای ڈی اے نے متعدد مصنوعات اور برآمدکاروں  کو جانچ کی خدمات فراہم کرانے کے لیے پورے بھارت میں 220 تجربہ گاہوں کو تسلیم کیا ہے۔

اے پی ای ڈی اے بین الاقوامی تجارتی میلوں میں برآمدکاروں کی شرکت کا اہتمام کرتی ہے،  اوربرآمد کاروں کو عالمی منڈی میں اپنی خوراک مصنوعات کی تشہیر کے  لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ اے پی ای ڈی اے  زرعی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے آدھار، آرگینک ورلڈ کانگریس، بایو فیک انڈیا، وغیرہ جیسی قومی تقریبات  کا بھی اہتمام کرتی ہے۔

فہرست: گذشتہ 3 برسوں کے دوران بھارت کی مکئی برآمدات

یونٹ: ملین امریکی ڈالر

پروڈکٹ

2019-20

 

2020-21

 

2021۔22 (اپریل ۔جنوری)

 

مکئی

142.8

634.85

816.31

Source: DGCIS

*****

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2856



(Release ID: 1807422) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil