امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)نے پینے کے پانی کے سلسلے میں دو ہندوستانی معیار طے کئے ہیں:مرکز


پانی کی سپلائی ریاست کا موضوع ہے اور پانی سپلائی سے متعلق سسٹم کا منصوبہ ، ڈیزائن، عمل آوری اور رکھا رکھاؤ کی ذمہ داری ریاستی سرکار؍شہری مقامی اداروں کی ہے

Posted On: 16 MAR 2022 6:50PM by PIB Delhi

نئی دہلی:16؍مارچ2022:

صارفین امور، غذا  و عوامی تقسیم نظام  کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی آئی ایس)نے پینے کے پانی کے سلسلے میں دو ہندوستانی معیار طے کئے ہیں، یعنی پینے کے پانی  خصوصیت کے لئے آئی ایس 10500:2012 اور پینے کے پانی کی سپلائی  کے انتظامی سسٹم –پائپ سے پینے کے پانی کی سپلائی سے جڑی ضرورتوں کے لئے آئی ایس 17482:2020۔

ملک بھر میں گھروں میں پینے کی سپلائی سے جڑی شہری ایجنسیوں کے لئے بی آئی ایس معیار کو اپنا نا لازمی نہیں ہے۔پانی کی سپلائی ریاست کا موضوع ہے اور پانی سپلائی سے متعلق سسٹم کا منصوبہ ، ڈیزائن، عمل آوری اور رکھا رکھاؤ کی ذمہ داری ریاستی سرکار؍شہری مقامی اداروں کی ہے۔

اگست 2019 ءسے حکومت ہند ریاستوں کے ساتھ مل کر جل جیون مشن (جے جے ایم)-ہر گھر جل کو نافذ کررہی ہے، تاکہ 2024ء تک ہر شہری کو مستقل اور طویل مدت کی بنیاد پر وافر مقدار میں طے شدہ معیار والے پینے کے پانی کی سپلائی پائپ کے ذریعے مہیا کرائی جاسکے۔ جل جیون مشن کے تحت موجودہ اُصول و ضوابط کے مطابق محفوظ پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کے آئی ایس 10500:2012 کو اپنایا جانا ہے اور ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو سال میں ایک بار کیمیکل اور فیزیکل معیارات کے سلسلے میں اور سال میں دو بار کیڑوں کے متعلق معیارات کے ضمن میں پینے کے پانی کے ذرائع کی جانچ کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔

 

************

 

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2831)



(Release ID: 1807323) Visitor Counter : 156