شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقیات کی وزارت کے ماتحت کام کرنے والی رجسٹرڈ سوسائٹی ، این ای آر سی آر ایم ایس کی چانگ لانگ ، اروناچل پردیش میں پہل
Posted On:
17 MAR 2022 12:08PM by PIB Delhi
بورڈمسا ، اروناچل پردیش کے بیجوئے پور- III گاؤں کے رہنے والے جناب شیہا موگ ۔ این ای آر سی آر ایم ایس کی پہل سے قبل ،ان کی شادی کے بعد گھر میں رنجش پیدا ہوگئی اور ان کے پاس گزر بسر کا کوئی ذریعہ نہیں تھا ۔کام کی تلاش میں و ہ دوسری ریاست گئے لیکن انہیں ایسا کوئی کام نہیں ملا جس سے وہ اپنی فیملی کی مدد کرسکیں۔اس کے بعد وہ گھر واپس آگئے اور اپنے والد کی بٹائی والی زمین پر فصل اگانے لگے ۔لیکن کاشت کاری کے اس کام سے بھی ان کے گھر کی ضروریات پوری نہیں ہوئیں۔
سال2019 میں جب ان کے گاؤں میں این ای آر سی آر ایم ایس نے کام کرنا شروع کیا تو انہوں نے این اے آر ایم جی کی میٹنگ میں اپنی پسند کی یونٹ قائم کرنے کی تجویز پیش کی۔اس کے بعد اس تجویز کو اے ڈبلیو پی بی 2019-2020 کے ذریعہ سامنے رکھا گیا ۔ سال 2019 میں این ای آر سی آر ایم ایس سے استفادہ حاصل کرنے والے کے طور پر انہیں بجلی کا کام شروع کرنے کی اجازت دی گئی۔ اس پروجیکٹ سے انہیں 25 ہزار روپے ملے۔اپنی پانچ ہزار روپے کی مد د سے انہوں نے گاؤں میں بجلی کے سامان کی ایک دوکان کھول لی۔
شروع میں اپنی فیملی کی مدد کرنے کے لئے وہ گھروں میں بجلی کے تار لگانے کا کام کرنے لگے ۔اس کے بعد یہ ان کا اضافی پیشہ بن گیا ۔ اس پروجیکٹ کی وجہ سےان کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی اور وہ اچانک کاشت کار پر منحصر شخص سے ٹیکنالوجی کی سطح پر ایک آزاد شخص بن گئے۔ ہر مہینے 12ہزار روپے کما کر وہ مالی اعتبار سے مزید خود مختار بنے اور اپنے تکنیکی پیشہ پر توجہ مرکوز کرنے لگے ۔اس پہل کی وجہ سے پروجیکٹ نے انہیں اپنی فیملی کی سالانہ آمدنی بڑھانے کا موقع عطا کیا۔
*******************
ش ح ۔ق ت ۔ م ش
U.N. 2783
(Release ID: 1806913)
Visitor Counter : 136