خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت

پلانٹ بیسڈ فوڈز انڈسٹری ایسوسی ایشن (پی بی ایف آئی اے) کے وفد نے ہندوستان میں پلانٹ پر مبنی فوڈ ایکو سسٹم کو فعال بنانے کے لیے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی


ہندوستان کے پلانٹ پر مبنی فوڈ سیکٹر میں بے پناہ صلاحیت ہے: فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل

Posted On: 16 MAR 2022 2:16PM by PIB Delhi

 

پلانٹ بیسڈ فوڈز انڈسٹری ایسوسی ایشن (پی بی ایف آئی اے) کے ایک وفد نے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل سے ملاقات کی۔

 

 

 

ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جناب سنجے سیٹھی کی قیادت میں وفد نے مرکزی وزیر کو ہندوستان میں تیزی سے ابھرتے ہوئے پلانٹ پر مبنی فوڈ سیکٹر کی صورتحال کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ پلانٹ پر مبنی فوڈ مارکیٹ کو سال 2025 تک 77.8 بلین ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔جناب سیٹھی نے مرکزی وزیر کی رہنمائی اور تعاون کی خواہش ظاہر  کی تاکہ اسے پالیسی میں تبدیلی، صلاحیت کی تعمیر، کاروبار میں آسانی اور دیگر سہولیات کے ذریعے گھریلو اور عالمی منڈیوں کے لیے ایک بڑی صنعت میں تبدیل کیا جا سکے۔

 

 

میٹنگ میں ملک بھر کی مختلف ریاستوں کے نمائندوں اور صنعت کاروں نے شرکت کی۔میٹنگ میں پلانٹ بیسڈ فوڈ انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کے لیے بات چیت کی گئی۔ جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے میٹنگ میں آنے والے وفد سے پلانٹ پر مبنی کھانے کی صنعتوں کے شعبے میں تیزی لانے کے لیے تجاویز طلب کیں اور وفد کو فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے کو مزید تقویت دی جائے اور آنے والے مہینوں میں مناسب تجاویز کے ساتھ دوبارہ ملاقات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی حکومت خود کفیل ہندوستان اور نوجوانوں کے لیے روزگار پیدا کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔

 

 

مرکزی وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے پی بی ایف آئی اے کو کولڈ چین لاجسٹکس اور صنعت کے لیے بڑے شہروں کے درمیان روزانہ پارسل کی ترسیل کو ہموار کرنے جیسے مسائل پر بات کرنے کے لیے وزارت کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

*************

 

 

ش ح- س ک– ف ر

 

U. No.2780



(Release ID: 1806875) Visitor Counter : 132