ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

ٹاٹا میمورئیل سینٹر

Posted On: 16 MAR 2022 3:51PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 16 مارچ 2022:

سائنس اور تکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج ایک تحریری جواب کے تحت لوک سبھا کو مطلع کیا کہ ٹاٹامیمورئیل سینٹر (ٹی ایم س)، ممبئی ایٹمی توانائی کا محکمہ، حکومت ہند کے ماتحت ایک امدادی ادارہ ہے جس کے مراکز مندرجہ ذیل مقامات پر قائم ہیں:

  1. ٹاٹا میمورئیل ہاسپٹل، ممبئی
  2. ایڈوانسڈ سینٹر فار ٹریٹمنٹ، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن اِن کینسر (اے سی ٹی آر ای سی )، کھارگھر ، نوی ممبئی
  3. مہامنا پنڈت مدن موہن مالویہ کینسر سینٹر (ایم پی ایم ایم ایم سی سی)، وارانسی، اترپردیش
  4. ہومی بھابھا کینسر ہاسپٹل ، وارانسی، اترپردیش
  5. ہومی بھا بھا کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر (ایچ بی سی ایچ اینڈ آر سی) سنگرور، پنجاب
  6. ہومی بھابھا کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر (ایچ بی سی ایچ  اینڈ آر سی) ملن پور، پنجاب
  7. ہومی بھابھا کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر (ایچ بی سی ایچ اینڈ آر سی) وشاکھاپٹنم، آندھرا پردیش
  8. ڈاکٹر بی بورواہ کینسر انسٹی ٹیوٹ (بی بی سی آئی)، گواہاٹی، آسام
  9. ہومی بھابھا کینسر ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر (ایچ بی سی ایچ اینڈ آر سی) مظفرپور، بہار

ٹاٹا میمورئیل سینٹر 40:60 کے تناسب سے معالجاتی خدمات فراہم کرتا ہے اور 60 فیصد خصوصی طور پر عام زمرے کے مریضوں کے لیے ہے جوکہ کینسر کے نادار مریضوں کے علاج کے لیے مفت یا انتہائی رعایتی علاج ہے۔

350ویں پارلیمانی اسٹینڈنگ کمیٹی کی سفارشات کے مطابق، ایٹمی توانائی کا محکمہ اور ٹاٹا میمورئیل ،ٹاٹا ٹرسٹ کے تعاون سے  مختلف مقامات پر اضافی اکائیاں (خصوصی نیٹ ورک) قائم کر رہے ہیں۔

ٹاٹامیمورئیل سینٹر قومی کینسر گرڈ کے توسط سے خدمات فراہم کر رہا ہے جس کے کینسر کے علاج کے لیے بھارت بھر میں 250 سے زائد رکن مراکز ہیں ۔ اس میں متعدد علاقائی کینسر مراکز (جو کہ ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے تحت آتے ہیں) ، ریاست اور مرکزی حکومت کے متعدد ہسپتال اور بھارت بھر کے نجی ہسپتالوں کے ساتھ اشتراک بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ، ٹاٹا میمورئیل سینٹر نے اپنی متعلقہ ریاستوں میں کینسر مراکز کے قیام اور انہیں ترقی دینے میں مختلف حکومتوں کو تکنیکی امداد فراہم کی ہے۔

 

*****

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:2735




(Release ID: 1806631) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Marathi , Telugu