سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

موٹر گاڑیوں میں ایئر بیگ کی لازمیت

Posted On: 16 MAR 2022 1:18PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  آٹو موٹیو انڈسٹری اسٹینڈرڈ (اے آئی ایس) 145 کے مطابق ڈرائیور  کے لئے  ایئر بیگ کی ضرورت کو  7  دسمبر 2017  کو جاری  جی ایس آر  1483 (ای) کے ذریعہ  ضروری قرار دیا ہے۔ وزارت نے  اے آئی ایس  145  کے مطابق ، جس میں وقتا فوقتا ترمیم ہوتی رہتی ہے،  ڈرائیور کے برابر  میں سیٹ  پر بیٹھے شخص کے لئے بھی  ایئر بیگ  کی فراہمی کو  ضروری  قرار دیتے ہوئے  جی ایس  آر 148 (ای)  جاری کیا  ہے  جس کے تحت  موٹر  وہیکل تیار کرنے والوں کے لئے  یکم  اپریل 2021 کے بعد سے  نئے ماڈلوں میں  ایئر بیگ  لگانے ضروری ہوں گے۔ جبکہ  موجودہ ماڈلوں میں  31  اگست  2021  سے انہیں لازمی  کیا گیا ہے۔ البتہ  کووڈ – 19  وبا کی  وجہ سے  وزارت نے  26  اگست 2021  کو جاری  جی ایس آر  595 (ای) کے تحت  موجودہ ماڈلوں میں ایئر بیگ  فٹ کرنے  پر عمل درآمد کی تاریخ  میں توسیع کر کے 31  دسمبر 2021  تک کردی تھی۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے  جی ایس آر  16 (ای) کے ذریعہ  14 جنوری 2022   کو  مشتہر کیا ہے کہ  یکم  اکتوبر  2022  کے بعد  تیار ہونے والی  ایم 1 زمرے کی موٹر گاڑیوں میں  دو الگ الگ  ٹورسو  ایئر بیگ ،  جو  ڈیش بورڈ  کے سامنے بیٹھنے والے دونوں افراد کے لئے ہوں،  فٹ ہونے چاہئیں۔ یہ نوٹیفکیشن موٹر گاڑیوں میں بیٹھے مسافروں کی حفاظت میں اضافہ کرنے کے لئے  جاری کیا گیا ہے۔ گاڑی کی ٹکر کی صورت میں  سائڈ / ٹورسو  ایئر  بیگ  موٹر گاڑی  کی باڈی اور  اس میں بیٹھے مسافر کے درمیان کشن کا کام کرتے ہیں اور  مسافر کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ایئر بیگ  کی لاگت  کو طے کرنے کا کام  موٹر گاڑی کے ماڈل  اور مارکیٹ  کے ذریعہ طے کی جائے گی۔ البتہ  4  ایئر بیگ کی قیمت  (2 سائڈ والے ایئر بیگ  اور  دو  سامنے والے ایئر بیگ) 5600 سے  7000 روپے تک  ہوسکتی ہے۔ اس معاملے پر  تمام فریقوں سے  ان کی رائے اور اعتراضات  30  دن کے اندر اندر طلب کئے گئے ہیں۔ مذکورہ ریگو لیشن کو  تمام فریقوں سے حاصل ہونے والے اعتراضات  اور  ان کی رائے  پر غور کرنے کے بعد  قطعی شکل دی جائے گی۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں معلومات فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و  ا۔ ق ر۔

U- 2719

                          



(Release ID: 1806520) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Marathi , Bengali , Tamil