شہری ہوابازی کی وزارت

پونے ہوائی اڈے کو بہترین صلاحیت کے ساتھ نئی ٹرمینل عمارت ملے گی


موجودہ ٹرمینل کے ساتھ مربوط نیا ٹرمینل 7,50,000 مربع فٹ رقبہ پر مشتمل ہوگا جس میں 16 ایم پی پی اے  کی مسافروں کو سنبھالنے کی گنجائش ہوگی

Posted On: 16 MAR 2022 12:46PM by PIB Delhi

اے اے آئی  کے پونے ہوائی اڈے پر بہترین صلاحیت اور عالمی معیار کی سہولیات کے ساتھ نئی مربوط ٹرمینل عمارت زیر تعمیر ہے، جس سے ہوائی اڈے پر مصروف اوقات کے دوران بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی۔ اے اے آئی نے  475 کروڑ روپئے  کی لاگت سے  جاری ٹرمنل کی عمارت کا،  55 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے اور نئی عمارت کی تعمیر اگست 2023 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

موجودہ ٹرمینل کی عمارت کا رقبہ 22,300 مربع میٹر پر محیط ہے۔ سالانہ سات ملین مسافروں (ایم پی پی اے) کو سنبھالنے کی گنجائش ہے۔ اے اے آئی نے  بڑے پیمانے پر 5,00,000 مربع فٹ سے زیادہ کی تعمیری رقبہ کے ساتھ جدید ترین نئے ٹرمینل کی تعمیر کا کام شروع کیا ہے۔  موجودہ ٹرمینل کے ساتھ مربوط نئے ٹرمینل کا تعمیراتی رقبہ 7,50,000 مربع فٹ ہوگا۔ جس میں 16 ایم پی پی اے کی مسافروں کو سنبھالنے کی صلاحیت ہوگی۔

نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل عمارت (بشمول پرانی عمارت) 10 مسافروں کے اترنے چڑھنے کے پلوں، 72 چیک ان کاؤنٹرز اور ان لائن بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کی فراہمی کے ساتھ مرکزی ایئر کنڈیشنڈ ہوگی۔ یہ عمارت فور سٹار جی آر آئی ایچ اے کی درجہ بندی کے ساتھ توانائی کی بچت والی عمارت ہوگی۔ایف اینڈ بی اور ریٹیل آؤٹ لیٹس کے لیے 36000 مربع فٹ جگہ کی فراہمی، مسافروں کی ریفریشمنٹ/خوشی کے لیے مختص کی گئی ہے۔ موجودہ عمارت اور نئی عمارت کے شہر کی طرف ایک بہت بڑا سائبان ایک ساتھ ہوائی اڈے کو شہر کی طرف سے ایک شاندار شکل دے گی۔

نئے ٹرمینل کی تعمیر کے منصوبے کا مضبوط ترین ارادہ پرانے اور نئے کے درمیان اتحاد اور تسلسل کی تلاش ہے۔ 360 میٹر سے زیادہ لمبائی میں پھیلا ہوا، ورنڈہ ایک ملانے  والا اگواڑا ہے جو نہ صرف دھوپ اور بارش سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ یہ پونے اور مہاراشٹر کی بھرپور سماجی، تاریخی، فنکارانہ اور غیر مادی ثقافت کی کہانی بیان کرنے والے ایک عظیم شہری آبرنگا کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ عظیم ویرنڈہ کے نیچے عوامی علاقے کے سامنے کے حصے کو خوبصورت مراٹھا محرابوں اور مقامی سیاہ پتھروں کی تکمیل اورسجے کالموں کے ساتھ سہارا دیا گیا ہے جو عام طور پر مہاراشٹر کے آس پاس کے زیادہ تر ورثے کے ڈھانچے میں دیکھا جاتا ہے۔ فورکورٹ گارڈن کا نیا ڈیزائن پونے کے سب سے زیادہ پہچانے جانے والے نشانات میں سے ایک - شنیوار واڈا گارڈنز سے براہ راست متاثر ہے۔

پارکنگ کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے 120 کروڑ روپئے کی لاگت  سے ملٹی لیول کار پارک (گراؤنڈ کے ساتھ تین منزلہ اور دو تہہ خانے) زیر تعمیر ہے اور جولائی 2022 تک شروع ہونے کا امکان ہے۔ ملٹی لیول کار پارکنگ میں 1024 کاروں کی پارکنگ کی گنجائش ہوگی اور اسے موجودہ عمارت کے روانگی کے علاقے سے منسلک کیا جائے گا جس میں اوپر جانے اور  آنے  کیلئے  عمارت کی طرف سیڑھیاں، ایسکلیٹرز اور ایلیویٹرز کی فراہمی کے ساتھ اسکائی برج ہوگا۔

عزت مآب وزیر اعظم نے حال ہی میں پونے شہر کے لیے جدید بنیادی ڈھانچہ اور نقل وحمل کی سہولیات کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، جس نے تعلیم، تحقیق اور ترقی، آئی ٹی اور آٹوموبائل کے شعبوں میں اس کی شناخت کو مزید مضبوط کیا ہے۔ پونے ہوائی اڈے کی جدید ترین ٹرمینل عمارت سے پی ایم-گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت بنیادی ڈھانچے میں ترقی کے ان کے وژن میں اضافہ ہو گا۔

 

جائے کار پر ٹرمینل بلڈنگ کے کام کی حالت

جائے کار پر ٹرمنل کی عمارت کے کام کاج کی صورتحال

جائے کار پر ایم ایل سی پی کی صورتحال

ڈیزائن کا نقطہ نظر - نئی مربوط ٹرمینل عمارت (بلندی- شہر کی طرف کا منظر)

ڈیزائن کا نقطہ نظر- نئی مربوط ٹرمینل عمارت (بلندی- فضا کی طرف کا نظارہ)

 

۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح – ع ح)

U.No. 2714

 



(Release ID: 1806513) Visitor Counter : 152


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil