سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شاہراہوں کی الیکٹرانک نگرانی

Posted On: 16 MAR 2022 1:19PM by PIB Delhi

موٹر گاڑیوں کے (ترمیمی ) قانون 2019  کی  دفعہ – 47 (موٹر قانون 1988 کی  دفعہ -136  اے) کو  15  جولائی 2021  سے نافذ کرنے کی خاطر  12  جولائی 2021  کو  نوٹیفکیشن ایس او 2806 (ای) جاری کیا گیا تھا۔ 11  اگست  2021  کو جاری کردہ  جی ایس آر  نوٹیفکیشن  575 (ای)  کے تحت  الیکٹرانک نگرانی اور  سڑک تحفظ کے نفاذ کی گنجائش  ہے، جس میں  ریاستوں کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ  اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ قومی شاہراہوں اور ریاستی شاہراہوں پر  زیادہ خطرے  والے اور  زیادہ بھیڑ بھاڑ والے  راستوں پر  الیکٹرانک  نگرانی کے آلات نصب کریں اور  10 لاکھ سے زیادہ آبادی  والے بڑے شہروں کے اہم چوراہوں پر الیکٹرانک آلات نصب کریں۔

زیادہ ٹریفک والی راہداریوں پر  جدید ترین  ٹریفک مینجمنٹ سسٹم  (اے ٹی ایم ایس)  کی گنجائش  ہے جس میں  سی سی ٹی  وی  /  پین ٹلٹ زوم (پی ٹی زیڈ)  کیمروں،  مختلف پیغامات کی علامتیں ، گاڑیوں کی رفتار سے متعلق  ڈسپلے نظام ، خود کار ٹریفک کو روکنے والی کلاسی فائر اور ویڈیو انسیڈینٹ ڈیٹکشن سسٹم لگانے کی گنجائش  ہے: یہ آلات  شاہراہوں کی پٹیوں پر  واقعات  کی تیز تر نشان دہی کرنے اور  شاہراہوں کی مؤثر نگرانی میں مدد کریں گے۔

معاہدوں کے مسودے میں  ماہانہ پیش رفت  کی ویڈیو ریکارڈنگ  کا بھی ضابطہ شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نگرانی  کے کام کا جائزہ لینے کے لئے   کنسلٹینٹ کے ٹرم  آف  ریفرنس (ٹی او آر)  میں  نیٹ ورک سروے وہیکل (این ایس وی) ، لیزور پرو فائلومیٹر، فالنگ ویٹ ریفلکٹو میٹر (ایف ڈبلیو ڈی)، موبائل برج انسپکشن یونٹ  (ایم بی آئی یو) ، ریٹرو -  ریفلکٹو میٹر  کے استعمال کو شامل کیا گیا ہے۔

شاہراہوں  پر ہوئے  سڑک حادثوں کی کل تعداد ، ان حادثات میں مرنے والے اور زخمی ہونے والے افراد کی تعداد  کے اعداد وشمار  اس سلسلے میں  پولیس  کے اعداد وشمار کے بنیاد  پر  وزارت کے ذریعہ  بھی  جمع کئے جاتے ہیں۔

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے  راجیہ سبھا میں  ایک تحریری جواب میں معلومات فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔و  ا۔ ق ر۔

U- 2718

                          


(Release ID: 1806511) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Tamil , Telugu