امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

محکمہ امور صارفین نے  ‘صارفین کو بااختیار بنانے کا ہفتہ’ اور آزادی کا امرت مہوتسو  کا جشن شروع کیا


صارفین میں بیداری پیدا کرنے کے لیے 23 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 85 سے زیادہ گاوؤں میں دیہی رابطہ کاری پروگرام

صارفین کے حقوق اور محکمہ کے ذریعے کی گئی پہل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے MyGov  پر کوئز مقابلہ

Posted On: 15 MAR 2022 6:53PM by PIB Delhi

محکمہ امور صارفین نے آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصہ کے طور پر ترقی پذیر بھارت کے 75 سال مکمل ہونے اور یہاں کے لوگوں، تہذیب وثقافت اور ان کی حصولیابیوں کی شاندارتاریخ کا جشن منانے کے لیے 14 مارچ 2022 کو ‘‘صارفین کو بااختیار بنانے کا ہفتہ’’ شروع کیا۔

دیہی باشندوں کو صارفین کے حقوق ، ایم آر پی، مینوفیکچرنگ کی تاریخ، بی آئی ایس، ہال مارک وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے جناب تشار کانتی بندیوپادھیائے،  ہیڈ ماسٹر،  اونڈا ہائی اسکول، بانکورہ، مغربی بنگال

اپنی نوعیت کی اولین پہل میں محکمہ امور صارفین کے تحت آنے والی تنظیموں کی علاقائی اکائیوں یعنی  بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈس (بی آئی ایس)،  انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میٹرولوجی (آئی آئی ایل ایم) رانچی، نیشنل کوآپریٹیو کنزیومرس فیڈریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (این سی سی ایف)، نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) اور ریجنل ریفرینس اسٹینڈرڈس لیباریٹریز (آر آر ایس ایل) نے آندھراپردیش، آسام، بہار،چندی گڑھ، چھتیس گڑھ، دہلی، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، جموں وکشمیر، جھارکھنڈ، کرناٹک، کیرالہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اوڈیشہ، پنجاب، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ، اترپردیش، اتراکھنڈ اور مغربی بنگال کے 85 سے زیادہ گاوؤں میں صارفین کی بیداری اور دیہی رابطہ کاری پروگرام منعقد کیے۔ 23 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دیہی لوگوں کی بڑے پیمانے پر حصے داری کے ساتھ  دیہی رابطہ کاری اور صارفین کے بیداری کے پروگرام منعقد کیے گئے۔

گاؤں بھٹانے، وسئی،  پال گھر، مہاراشٹر میں پروگرام۔  پروگرام  سےخطاب کرتے ڈائریکٹر،  این ٹی ایچ،  ڈبلیو آر اور واٹر ٹیسٹنگ کیمپ

دیہی رابطہ کاری پروگراموں کے ذریعے  صارفین کے تحفظ کا قانون 2019، انڈین اسٹینڈرڈ کے نشانات، ہال مارک والے زیورات، سی آر ایس نشان کی خصوصیات اور ڈبہ بند سامانوں پر نظر آنے والی تفصیلات، مناسب وزن اور پیمائش کے استعمال کے بارے میں بیداری پیدا کی اور صارفین کو نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن نمبر 14404 یا 4000-11-1800 پر صارفین کی شکایت درج کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی۔

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ، راج کوٹ برانچ آفس کے ذریعے پدھاری گاؤں، ضلع راج کوٹ، گجرات میں دیہی رابطہ کاری پروگرام

صارفین کے حقوق اور محکمہ صارفین کے ذریعے شروع کی گئی پہل کے بارے میں بیداری پھیلانے کے لیے MyGov پر ایک کوئز مقابلہ شروع کیا گیا ہے۔  اس سوال و جواب والے مقابلے میں 13 اپریل 2022 تک حصہ لیا جاسکتا ہے۔ اس میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے امیدواروں کو سرٹیفکیٹ / انعامات دیے جائیں گے۔

 

مذکورہ بالا سرگرمیوں کے علاوہ نیشنل ٹیسٹ ہاؤس (این ٹی ایچ) نے اپنی مختلف شاخوں میں دستیاب انجینئرنگ کے سامان اور مواد کی جانچ سے متعلق سہولیات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے دورے کیے اور اوپن ہاؤس اجلاس کا انعقاد کیا۔ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میٹرولوجی (آئی آئی ایل ایم) رانچی نے بھارت میں ہندوستانی لیگل میٹرولوجی سسٹم اور اس کی اہمیت پر بیداری پھیلانے کے لیے ایک سمینار منعقد کیا۔ ریجنل ریفرینس اسٹینڈرڈ لیباریٹری (آر آر ایس ایل) احمدآباد نے صارفین کے تحفظ کے قانون، تحفظ اور معیار کے لیے بی آئی ایس نشان اورصحیح مقدار کو یقینی بنانے کے لیے وزن اور پیمائش  کی  لیگل میٹرو لوجی سے متعلق  ضرورتوں پر بیداری پیدا کرنے کے لیے تاجروں اور بازار یونینوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ پہلے سے پیک کی گئی اشیا کے تقاضوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔  بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈ ، مغربی علاقائی دفتر کی لیباریٹری، ممبئی نے 40 طلبا کے لیے طلبا میں کام کرنے والے لوگوں کی پروفائل اور مختلف تجربہ گاہوں میں جانچ سے متعارف کرانے کے لیے ایک ایکسپوزر وزٹ کا بھی انتظام کیا۔

تمل ناڈو میں چنگل پٹم کے  وینگل واسی گاؤں میں این ٹی ایچ(ایس آر)، چنئی کے ذریعے منعقد صارفین کی بیداری کا پروگرام

********** ***

( ش ح ۔ق ت ۔ ت ع )

U.No. : 2709



(Release ID: 1806494) Visitor Counter : 155