وزارت دفاع
آتم نربھرتا کو فروغ : بی آر او ، جی آر ایس ای کے ساتھ سرحدی علاقوں میں دو لینوں والی کلاس 70 کے 27 ماڈلر پلوں کی تعمیر کے لئے مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیا ہے
Posted On:
15 MAR 2022 7:12PM by PIB Delhi
کلیدی جھلکیاں:
- مفاہمتی عرضداشت میں شمال اور شمال مشرقی سرحدی ریاستوں کے ساتھ 7.5 میٹر لوڈ کلاس 70 کے سامان لے جانے والے راستے پر مشتمل دو لینوں والے 27 پلوں کی تعمیر اور اس کے لئے درکار سازو سامان اور فیبریکشن وغیرہ شامل ہیں۔
- اس نے گھریلو پیمانے پر تیار کئے گئے سازو سامان اور آتم نر بھر بھارت کے مجموعی مقصد کے حصول کے سلسلے میں بی آر او کی عظیم تر خود کفالت عہد بندگی کا بھی اعادہ کیا۔
بارڈر روڈ آرگنائزیشن (بی آر او) اور گارڈن ریچ شپ بلڈرس اینڈ انجینئرس (جی آر ایس ای) لمیٹڈ نے انڈین روڈ کانگریس (آئی آر سی) لوڈ کلاس 70 کے ساتھ 27 سازو سامان لے جانے والے دو لینوں والے 7.5 میٹر پلوں کی فیبریکشن سپلائی اور شروعات کے لئے ایک عرضداشت مفاہمت پر دستخط کئے ہیں۔ 60 کروڑ روپے کی رقم کا دو سالہ معاہدہ ڈائریکٹر جنرل بی آر لیفٹیننٹ جنرل راجیو چودھری اور جی آر ایس ای کے آفیشیئٹنگ چیئر مین اور مینجمنٹ ڈائریکٹر پی آر ہری آئی این (ریٹائرڈ) کے ذریعہ 15 مارچ 2022 کو نئی دہلی میں مکمل کیا گیا۔
وزیراعظم جناب نریندر مودی کے آتم نر بھر بھارت کے واضح پیغام کے مد نظر اور بہترین انفراسٹرکچر کے لئے قوم کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے بی آر او نے کامیابی کے ساتھ گزشتہ سال آئی آر سی لوڈ کلاس 70 کے ’’گھریلو 140 فٹ دہرے لینوں والے ماڈلر برج کا ٹرائل کی ویلویشن کیا تھا، جسے جی آر ایس ای لمیٹڈ کے ذریعہ سپلائی کیا گیا تھا۔ اپنی نوعیت کا پہلا گھریلو پل قوم کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ 28 دسمبر 2021 کو وقف کیا گیا تھا۔ پل کی تعمیر سکم میں ’’فلیگ ہل ڈوکالا‘‘ کی اہم شاہراہ پر 11 ہزار فٹ کی ایلٹی ٹیوڈ پر فروری 2021 میں پروجیکٹ سواستک کے کرم یوگیوں کے ذریعہ کی گئی تھی۔
کامیاب تجربہ کے بعد دونوں ایجنسیوں کے درمیان اس عرضداشت مفاہمت کو پورا کرنے کے لئے بحث کا انعقاد کیا گیا تھا، جس کے تحت جی آر ایس ای لمیٹڈ آئی آر سی لوڈ کلاس 70 کے 27 دو لینوں والی ماڈلر پلوں شمال اور شمال مشرقی سرحدی علاقوں کے اسٹریٹجک شاہراہوں پر تعمیر اور فیبریکشن وغیرہ کی ذمہ داری لے گی۔
جی آر ایس ای کے ذریعہ ترقی کیا ہوا دو لینوں والے ماڈلر اسٹیل برج ہندوستان میں اپنی نوعیت کا منفرد پل ہے اور 100 فیصد گھریلو ہے۔ اس عرضداشت مفاہمت کا ایک اہم فائدہ ٹائم فیکٹر ہو گا، اس لئے کہ یہ پل اکائیوں کے ذریعہ سائٹ کو حوالے کئے جانے کے 45 دنوں کے اندر شروع کئے جاسکتے ہیں۔یقینی طور پر یہ ملک میں شاہراہ کی انفراسٹرکچر ترقی میں ایک انقلا بی قدم ہو گا۔ آئی آر سی لوڈ کلاس 70 درجہ بندی کے ساتھ اس طرح کے ماڈلر پلوں کی تعمیر فارورڈ ایریاز میں سلامتی دستوں کی آپریشنل تیاری کو مزید مستحکم کرے گی ۔
یہ عرضداشت مفاہمت خود کفالتی کی طرف لے جائے گا اور بی آر او کی قوم کی تعمیر کی عہد بندی کو آگے بڑھائے گا۔ قوم کی سلامتی کی ضروریات کے مد نظر سرحدی علاقوں میں یہ بہتر انفراسٹرکچر کی ترقی کو یقینی بھی بنائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ اک۔ ق ر۔
U- 2697
(Release ID: 1806443)
Visitor Counter : 161