نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

ہمالیائی خطہ میں 506.13 کروڑ روپے کے مختلف زمروں کے 77 کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے:جناب  انوراگ ٹھاکر


ہمالیائی خطے میں کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت 24 کھیلوں کی اکیڈمیوں کو تسلیم کیا گیا ہے اور 199 کھیلو انڈیا سینٹرز (ضلع سطح کے ) اور 11 کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس کو منظوری دی گئی ہے

Posted On: 15 MAR 2022 5:04PM by PIB Delhi

ہمالیائی خطہ سمیت ملک میں کھیلوں میں  شرکت کو بڑھانے کے لیے، یہ وزارت کھیلوں کی بنیاد کو وسیع کرنے  اور کھیلوں میں بہترین کارکردگی کو فروغ دینے کے مقصد سے متعدد اسکیمیں نافذ کرتی ہے۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت، ہمالیائی خطہ میں 506.13 کروڑ روپے کے مختلف زمروں کے 77 کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔ مزید برآں، ہمالیہ کے علاقے میں کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت 24 کھیلوں کی اکیڈمیوں کو تسلیم کیا گیا ہے اور 199 کھیلو انڈیا سینٹرز (ضلع سطح کے) اور 11 کھیلو  انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ،  جموں و کشمیر میں کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ(پی ایم ڈی پی ) پروگرام کے تحت، جموں و کشمیر اور لداخ کے ہمالیائی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 273.85 کروڑ روپے کی لاگت سے 30 کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے سامان کو بھی منظور ی دی گئی ہے۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت ہمالیائی خطہ سمیت ملک میں کھیلوں کی ترقی کے لیے درج ذیل اسکیمیں نافذ کرتی ہے: (i)  کھیلو انڈیا اسکیم؛(ii)  قومی کھیلوں کی فیڈریشنوں کی مدد؛(iii)  بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں میں جیتنے والوں اور ان کے کوچز کے لیے خصوصی ایوارڈ؛ (iv)  قومی کھیل ایوارڈز؛ (v)  ہونہار کھلاڑیوں کو پنشن؛ (vi)  پنڈت دین دیال اپادھیائے نیشنل اسپورٹس ویلفیئر فنڈ؛ (vii) قومی کھیلوں کے ترقیاتی فنڈ؛ (viii) اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ذریعے کھیلوں کے تربیتی مراکز چلانا؛ اور (ix) جموں و کشمیر (پی ایم ڈی پی ) میں کھیلوں کی سہولیات میں اضافہ۔ مذکورہ اسکیموں کی تفصیلات اس وزارت اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کی ویب سائٹس پر پبلک ڈومین میں دستیاب ہیں۔ فنڈز اسکیم کے لحاظ سے مختص کیے جاتے ہیں، ریاست کے لحاظ سے نہیں۔ پچھلے تین سالوں کے دوران، اس وزارت کی مختلف کھیلوں کی ترقی کی اسکیموں کے تحت  4694.92 کروڑ روپے مختص کیے گئے اور  4590.89 کروڑ روپے  جاری کیے گئے۔

یہ جانکاری  نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.2674



(Release ID: 1806418) Visitor Counter : 138


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil