صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

کوون پورٹل کے فائدے

Posted On: 15 MAR 2022 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی:15؍مارچ2022:

کوون پورٹل کووڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام کی تفصیل حاصل کرنے کا ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔کوون ویکسین تیار کرنے والوں ، انتظام کاروں اور تصدیق کرنے والوں ، عوامی اور نجی ٹیکہ کاری سہولتوں اور ویکسین لینے والوں وغیرہ سمیت متعدد اسٹیک ہولڈرز سے جوڑتا ہے۔کوون پلیٹ فارم کی اہم خصوصیات ہیں(1)مشترکہ رجسٹریشن-مستفدین آن لائن یا ٹیکہ کاری مراکز  کے لئے  جگہ پر رجسٹریشن کرسکتے ہیں(خود جاکر) (2)مستفدین وقت کی سہولت اور جگہ کی پسند کی بنیاد پر آن لائن اپائمنٹ بک کرسکتے ہیں(3)ٹیکہ کاری شیڈیول تلاش کرسکتے ہیں(4)سرٹیفکیٹ میں اصلاح کے ساتھ فوری ڈیجیٹل ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ (5)12زبانوں کے ساتھ کثیر لسانی پورٹل(6)ویکسینیٹر کے لئے مختلف  استعمال میں آسانی کے لئے موبائل ایپلی کیشن (7)ویکسین اسٹاف مینجمنٹ (8)ویکسین شیڈیول کی پیشگی طورپر اشاعت(9)ریئل ٹائم ڈیش بورڈ(10)ٹیکہ کاری کے بعد منفی واقع کی فریچنگ(اے ای ایف آئی)(11)ڈیجیٹل کووڈ -19ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ کی ٹریکنگ(12)سہولت کے مطابق کوریج۔

کوون پلیٹ فارم کو اس کی ناپنے کی صلاحیت ماڈیولٹری اور اسے چلانے کی آسانی کی بنیاد پر مناسب غورو خوض کے ساتھ ریکارڈ تیز رفتاری کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔فوری ماپ کے لئے کوون کو دیگر سرکاری موبائل ایپلی کیشن، جیسے کہ آروگیہ سیتو اور اُمنگ کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ استعمال کنندگان ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ اور موبائل فون کے توسط سے پلیٹ فارم تک پہنچ سکتےہیں اور مختلف ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اس کا استعمال کرسکتے ہیں۔ پلیٹ فارم نے ہر مرحلے کے دوران مختلف مستفدین کے گروپوں کو کوور کرنے کی ضرورت کے لئے فوری طورپر اس کے مطابق خود کو تیار کیا ہے اور نئے استعمال کنندگان کی آمد کو شامل کرنے کا بھی التزام ہے۔ یہاں تک کہ دور دراز کے علاقوں اور ؍ڈیجیٹل آلات  تک رسائی کے بغیر بھی-رجسٹرڈ استعمال کنندگان ا پنے رجسٹرڈ موبائل نمبروں پر ٹیکہ کاری تقرری، دوسری خوراک اور احتیاط کی خوراک ڈیجیٹل ٹیکہ کاری سرٹیفکیٹ کے لنک کے بارے میں خود کار پیغامات حاصل کرسکتے ہیں۔

نو ملکوں نے اس کوشش میں ہندوستان سے تعاون مانگا ہے۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں صحت و خاندانی بہبود کے وزیر مملکت ڈاکر بھارتی پروین پوار نے ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2669)



(Release ID: 1806356) Visitor Counter : 137