نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت پروگرام کے تحت ملک میں دیہی کھیلوں کو فروغ دیا ہے: جناب انوراگ ٹھاکر
Posted On:
15 MAR 2022 5:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 15/مارچ 2022 ۔ کھیلو انڈیا اسکیم کے عمودی حصوں میں سے ایک، ’’دیہی اور مقامی/قبائلی کھیلوں کا فروغ‘‘، خاص طور پر مہاراشٹر کے دیہی علاقوں سمیت ملک میں دیہی کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وقف ہے۔ اس وزارت نے مہاراشٹر کے دیہی علاقوں میں ملا کھمب، مٹی دنگل (فری اسٹائل ریسلنگ)، ٹگ آف وار وغیرہ میں مسابقتی مقابلوں کے انعقاد کے لیے متعلقہ اسپورٹس فیڈریشنوں کو مالی مدد فراہم کی ہے۔ مہاراشٹر کے 37 کھلاڑی جنہوں نے قومی سطح پر ملاکھمب میں تمغے جیتے ہیں، کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت 10 ہزارروپے ماہانہ کی شرح سے اسکالرشپ حاصل کر رہے ہیں۔ مزید یہ کہ مہاراشٹر اور ملک کے دیگر حصوں میں دیہی کھیلوں کو بھی ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) پروگرام کے تحت فروغ دیا جاتا ہے ۔
کھیل ایک ریاستی موضوع ہے ۔اس وجہ سے دیہی علاقوں میں ہونہار بچوں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی سہولیات تیار کرنے کی ذمہ داری ریاستوں /مرکز کے زیر انتطام علاقوں کی ہے تاکہ انہیں بھی قومی/بین الاقوامی مقابلوں میں کھیلنے اور قوم کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے۔ مرکزی حکومت ان کی کوششوں کو سہارا دیتی ہے۔ تاہم، اس وزارت کی کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت، مختلف زمروں کے 12 کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے، 28 اسپورٹس اکیڈمیوں کو منظوری دی گئی ہے اور 44 کھیلو انڈیا سینٹرز (ضلع کی سطح کے ) اور ریاست مہاراشٹر میں ایک کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس کو منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) ریاست مہاراشٹر میں 2 نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس (این سی او ای)، ایک انڈیجینس گیمز اینڈ مارشل آرٹس اسکول (آئی جی ایم اے ) اور 14 گود لیے گئے اکھاڑے چلاتی ہے۔ ان کھیل مراکز میں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑی ملک کے دیہی، پسماندہ اور قبائلی علاقوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات سے تعلق رکھتے ہیں اور انہیں اسکیموں کے منظور شدہ اصولوں کے مطابق رہائشی اور غیر رہائشی بنیادوں پر باقاعدہ تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
یہ اطلاع نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.2573
(Release ID: 1806344)
Visitor Counter : 171