سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری ہائیڈروجن پر مبنی ایڈوانسڈ فیول سیل الیکٹرک وہیکل (ایف سی ای وی) کے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے

Posted On: 15 MAR 2022 2:26PM by PIB Delhi

ہندوستان تیز رفتار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے صاف ستھری توانائی اور کم کاربن کے استعمال کےراستے کے لیے پرعزم ہے۔ ہائیڈروجن، توانائی کی حکمت عملی کا ایک اہم عنصر ہے اور کم کاربن توانائی کی راہوں میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ گرین ہائیڈروجن، سڑکوں کی نقل و حمل سمیت، متعدد شعبوں کو ڈی کاربنائز کرنے کے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے اور عالمی سطح پر بے مثال مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ گرین ہائیڈروجن کے ذریعے چلنے والی نقل و حمل اہم ایپلی کیشن کے ساتھ مستقبل کا ایک اہم ٹیکنالوجی اختیار بننے جا رہی ہے، خاص طور پر بڑی کاروں، بسوں، ٹرکوں، بحری جہازوں اور ٹرینوں میں اور درمیانے سے لمبی دوری کے لیے بہترین اور موزوں ہے۔

توانائی کی آزادی کے حصول کے وزیر اعظم کے وژن کے ساتھ ہم آہنگ، اور فوسل فیول سے توانائی کی منتقلی اور ہمارے ماحول کے تحفظ کے لیے متعدد راستے اپنا کر پائیداری کو فروغ دینے کے لیے ٹویوٹا کے عزم کے ایک حصے کے طور پر، ٹویوٹا کرلوسکر موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ؛ انٹرنیشنل سینٹر فار آٹو موٹیو ٹیکنالوجی (آئی سی اے ٹی) کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے جدید فیول سیل الیکٹرک وہیکل (ایف سی ای وی) ، ہندوستانی سڑکوں اور موسمی حالات میں ٹویوٹا میرائی کا مطالعہ اور جائزہ لینے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ کر رہی ہے جو ہائیڈروجن سے چلتی ہے ۔ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا پروجیکٹ ہوگا جس کا مقصد ہائیڈروجن، ایف سی ای وی ٹیکنالوجی کے بارے میں اگاہی پھیلانا اور ہندوستان کے لیے ہائیڈروجن پر مبنی معاشرے کی حمایت کے لیے اس کے فوائد کی تشہیر کرنا ہے۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری، اس پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے اور 16 مارچ 2022 کو 2. موتی لال نہرو پلیس، اکبر روڈ، نئی دہلی میں دوپہر دو بجےکے بعد سے ٹویوٹا میرا ایف سی ای وی ایف سی ای وی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.2643

 



(Release ID: 1806246) Visitor Counter : 160