وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کی وزارت نے سودیش درشن یوجنا کے تحت ’بودھ موضوع سمیت 13موضوعاتی سرکٹوں کےلئے 76پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے:جناب جی کشن ریڈی

Posted On: 14 MAR 2022 4:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی:14؍مارچ2022:

 

سیاحت کا فروغ خاص طور سے ریاستی سرکاروں؍مرکز کے زیر انتظام ریاست کی انتظامی کی ذمہ داری ہے۔ حالانکہ وزارت سیاحت نے سودیش درشن یوجنا کے تحت اسے شروع کئے جانے کے بعد سے ملک میں سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ’بودھ موضوعاتی سمیت 13موضوعاتی سرکٹوں کے لئے 76پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔اس منصوبے کے تحت ریاستی سرکاروں؍مرکز کے زیرانتظام ریاست کی انتظامیہ کے ساتھ مشورہ کرکے پروجیکٹوں کو ترقی کےلئے نشان زد کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ فنڈ کی دستیابی ، مناسب تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ جمع کرنے ، منصوبے کے اصول وضوابط پر عمل کرنے اور پہلے جاری کئے گئے فنڈ کے استعمال وغیرہ کی بنیاد پر پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔

یہ معلومات سیاحت کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 2605)


(Release ID: 1805960) Visitor Counter : 157