شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرق کے لئےوزیر اعظم کا ترقیاتی اقدام

Posted On: 14 MAR 2022 2:18PM by PIB Delhi

مرکزی بجٹ 23-2022میں شمال مشرق کے لئےوزیر اعظم کے ترقیاتی اقدام کی ایک نئی اسکیم کا اعلان کیا  گیا ہے جو پی ایم گتی شکتی کے جذبے کے ساتھ بنیادی ڈھانچہ اور سماجی ترقیاتی پروجیکٹوں کو  رقوم فراہم کرے  گی جو شمال مشرق کی محسوس ضروریات  کی بنیاد پر ہوں گی۔ پی ایم – ڈیوائن اسکیم نوجوانوں اور خواتین کے لیے ، مختلف شعبوں میں خلیج کو پر کرتے ہوئے روزی روٹی کی سرگرمیوں کو فعال کرے گی لیکن  یہ موجودہ مرکزی اور ریاستی اسکیموں کا متبادل نہیں ہوگی۔ 23-2022 کے لیے بجٹ تقریر کے مطابق ابتدائی طور پر 1500 کروڑ روپئے کی رقم مختص کی گئی ہے اور پروجیکٹوں کی ابتدائی فہرست ٹیبل 1 میں درج ذیل ہے:

ٹیبل-1: پی ایم ڈیوائن کے تحت پروجیکٹوں کی ابتدائی فہرست

نمبر شمار

پروجیکٹ کا نام

مجموعی لگ بھگ لاگت (روپئے کروڑ میں)

1

شمال مشرقی ہندوستان، گواہاٹی (کثیر ریاستی) میں اطفال اور بالغان کے ہیموٹولیم فوائڈ کینسر کے انتظامیہ کے لیے مخصوص خدمات کا قیام۔

129

2

این ای سی ٹی اے آر روزی روٹی کی بہتری کا پروجیکٹ (کثیر ریاستی)

67

3

شمال مشرقی ہندوستان میں سائنسی نامیاتی زراعت کو فروغ دینا (کثیر ریاستی)

45

4

مغربی جانب میں ایزوال بائی پاس کی تعمیر

500

5

مغربی سکم میں سنگاچولنگ کے مقام پر  پیلنگ کے لیے مسافروں کا روپ وے نظام کے لیے گیپ فنڈنگ

64

6

 

 

جنوبی سکم میں دھپڑ سے بھالے ڈھنگا کے لیے ماحول دوست روپ وے (کیبل کار) کے لیے گیپ فنڈنگ

58

7

میزروم کی ریاست میں مختلف اضلاع میں مختلف مقامات پر بمبو لنک روڈ کی تعمیر کے لیے پائلٹ پروجیکٹ

100

8

دیگر (شناخت کی جانی ہے)

537

 

میزان

1,500

 

 

ہ معلومات آج لوک سبھا میں شمال مشرقی خطے کی ترقیات کے وزیر جناب جی کشن ریڈی نے ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.2585

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1805937) Visitor Counter : 162


Read this release in: English , Manipuri , Tamil