شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آر سی ایس اڑان کے تحت اندور-گونڈیا-حیدرآباد روٹ پر یومیہ پرواز کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیا گیا


گونڈیا پہلی بار فلائٹ روٹ سے جڑا ہے

ٹائر 2 اور 3 شہروں میں رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چھوٹے ہوائی جہاز کی اسکیم لائی جائے گی:جناب سندھیا

Posted On: 13 MAR 2022 7:35PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  13/مارچ 2022 ۔ آر سی ایس – اڑان (UDAN)  اسکیم کے تحت اندور-گونڈیا-حیدرآباد روٹ کے درمیان یومیہ پرواز کو آج جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا۔ فلائی بگ کو اڑان  آر سی ایس – 4.0  بولی کے عمل کے تحت روٹ دیا گیا۔ اس کے ساتھ اڑان – آر سی ایس اسکیم کے تحت 409 روٹ کو آپریٹ کیا جائے گا۔

Image

افتتاحی تقریب میں شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر جناب جیوتی رادتیہ ایم سندھیا، مسٹر شیوراج سنگھ چوہان، وزیر اعلیٰ، ایم پی (ورچوئل طور پر)، محترمہ سمترا مہاجن، سابق اسپیکر، لوک سبھا، جناب شنکر لالوانی، رکن پارلیمنٹ، اندور، محترمہ اوشا پادھی، جوائنٹ سکریٹری، ایم او سی اے اور متعدد دیگر معززین جناب  سنیل مینڈھے، رکن  پارلیمنٹ، گونڈیا،جناب  اشوک نیتے،رکن  پارلیمنٹ، گڈچرولی اور جناب  ڈھل سنگھ بیسن، رکن  پارلیمنٹ، بالاگھاٹ بھی اس تقریب میں ورچوئل طریقے سے  شامل ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا کہ اڑان  اسکیم عام آدمی کو ہوائی خدمات فراہم کرنے کے وزیر اعظم کے خواب کو پورا کر رہی ہے۔ اڑان کے تحت 405 روٹ پہلے سے  ہی کام کر رہے  ہیں۔ اندور-گونڈیا-حیدرآباد روٹ اندور کو دو ریاستوں مہاراشٹر اور تلنگانہ سے جوڑے گا۔

گذشتہ ایک سال میں اندور سے ہوائی جہاز کا آپریشن دوگنا ہو گیا ہے جبکہ بھوپال میں اس میں 40 فیصد کا  اضافہ ہوا ہے۔ جناب سندھیا نے کہا کہ ٹائر 2 اور ٹائر 3 شہروں میں 100 نئے ہوائی اڈے بنائے جائیں گے، جو آخری میل تک  رابطے کو مزید فروغ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اسمال ایئر کرافٹ اسکیم لانے جا رہی ہے، جس سے ٹائر 2 اور 3 شہروں میں کنکٹیویٹی مزید مضبوط ہوگی۔

Image

ائیرلائن ہر روز  ایک پرواز چلائے گی اور اپنے اے ٹی آر78،72سیٹوں والے ٹربو پروپ ہوائی جہاز کو روٹ پر کم فاصلے کی پروازوں کے لیے تیار کرے گی۔ اس کے ساتھ ہی  گونڈیا ان کی 14ویں اڑان  منزل بن جائے گی اور فلائی بگ پہلی ایئر لائن ہے جو گونڈیا کو دوسرے میٹرو شہروں کے لیے طے شدہ تجارتی پرواز کے ساتھ جوڑتی ہے۔ گونڈیا کے لیے یہ پہلا فلائٹ روٹ بھی ہے کیونکہ اس سے پہلے یہ بھارت  کے کسی بھی ہوائی اڈے سے منسلک نہیں تھا۔

گونڈیا میں برسی ہوائی اڈہ ایک گھریلو ہوائی اڈے کے طور پر قائم کیا گیا تھا جو ائیرپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی ) کی ملکیت ہے  اوراسی کے زیر اہتمام  چلتا  ہے   گونڈیا، برسی گاؤں میں واقع ہے جو مہاراشٹر  میں گونڈیا سے 12 کلو میٹر دور شمال مشرق میں  ہے۔ ایم او سی اے نے ہوائی اڈے کو چلانے کے لیے رن وے کی دوبارہ کارپیٹنگ، ایئر کرافٹ کریش فائر ٹینڈرز (اے سی ایف ٹی ) اور دیگر آلات کی خریداری کے لیے ہوائی اڈے میں 21 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اڑان کے تحت نئے فلائٹ روٹ کے ساتھ، گونڈیا اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو اندور، گونڈیا اور حیدرآباد کے درمیان براہ راست ہوائی رابطہ ملے گا جس سے اندور، گونڈیا، حیدرآباد کے درمیان مسافروں کی بغیر کسی رکاوٹ کے نقل و حرکت میں سہولت ہوگی ۔ ان نئی پروازوں کے ساتھ، عام لوگوں کو ان مقامات کے درمیان سفر کرنے کے لیے متعدد متبادل  حاصل ہوں گے جس سے سیاحت کے امکانات کو فروغ ملے گا اور اس خطے کی اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

پرواز کا شیڈول درج ذیل ہے:

شمار نمبر

روانگی

آمد

ایئرلائن

فریکوئینسی

روانگی

 (اوقات)

آمد

 (اوقات)

ہوائی جہاز

1

حیدرآباد

گونڈیا

فلائی بگ

روزانہ

0620

0815

اے ٹی آر  72

2

گونڈیا

اندور

فلائی بگ

روزانہ

0835

1000

اے ٹی آر  72

3

اندور

گونڈیا

فلائی بگ

روزانہ

1020

1145

اے ٹی آر  72

4

گونڈیا

حیدرآباد

فلائی بگ

روزانہ

1205

1350

اے ٹی آر  72

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2553


(Release ID: 1805621) Visitor Counter : 217


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu