کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

پیوش گوئل کا کہنا ہے کہ اگلا ٹیکسٹائل سیکٹر یونیکارن  انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی سے آنا چاہئے


آئی سی ٹی کے پاس ملک میں ہندوستان کا سب سے اچھا فائبر اور کپڑا ٹیکنالوجی محکمہ ہے اور مخصوص نوعیت کے قدیم طلباء ہیں:جناب گوئل

’’ہندوستان آتم نر بھر جدید کاری کے دور سے گزر رہا ہے‘‘

’’ہم اختراعت میں بڑی چھلانگ لگا رہے ہیں، آر اینڈ ڈی کوبالآخر ملک کو نئے عہد میں ترقی یافتہ بنانے کے لئے ایک اہم عنصر کی شکل میں پہچانا جارہا ہے‘‘:جناب گوئل

اضافہ پذیر تبدیلی سے کوئی بھی مطمئن نہیں ہے، ہم اپنی دنیا میں جس طرح سے رہتے ہیں اس میں بنیادی تبدیلی دیکھ رہے ہیں:جناب گوئل

Posted On: 13 MAR 2022 8:33PM by PIB Delhi

نئی دہلی:13؍مارچ2022:

 

کامرس و صنعت ، صارفین امور، غذا، عوامی تقسیم نظام اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ اگلا ٹیکسٹائل سیکٹر یونیکارن آئی سی ٹی سے آنا چاہئے۔آتم نر بھر تجدید کاری پر انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل ٹیکنالوجی ،ممبئی کی  ای-چوٹی کانفرنس 2022ء کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے آئی سی ٹی کے طلباء سے ٹیکس –پرینیور شپ، ٹیکسٹائل سیکٹر کاروبار میں قیادت کرنے پر زور دیا۔

جناب گوئل نے کہا کہ آئی سی ٹی کے پاس ملک میں بھارت کا سب سے اچھا فائبر اور ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی محکمہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی سی ٹی میں ریلائنس انڈسٹریز کے مکیش امبانی، کیڈیلا فارما سیوٹیکلز  کے اندرودن مودی، لیوپن لمٹیڈ کے نلیش گپتا اور ایشین پینٹس کے اشونی دانی جیسے باوقار سابق طلباء ہیں۔

جناب گوئل نے ویڈیو کانرنفرس  سے اپنے خطاب میں کہا ’’انہوں نے ہندوستان کو آتم نربھر بنانے میں خاص طور سے کیمیکل اور فارما سیکٹر میں اہم رول ادا کیا ہے۔یہ ناقابل یقین ہے کہ کیسے ایک ادارہ پورے سیکٹر کو ایک شکل دے سکتا ہے۔در حقیقت بعض معنی میں آئی سی ٹی کیمیکل صنعت کے لئے ہے، جو بہت ہی باوقار آئی وی  لیگ کالج ہے، جو ٹیکنالوجی کی دنیا یا انتظامیہ کی دنیا کے دیشوں میں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ اس ورثے کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری آپ کے ہر طالب علم کی ہے۔

جناب گوئل نے جان ایف کینیڈی  کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ‘‘ایک شخص فرق پیدا کرسکتا ہےاور سب کو وہی ایک شخص بننے کی کوشش کرنی چاہئے۔‘‘جناب گوئل نے کہا کہ صنعت کاروں کو اور ان کا معمار اور تبدیلی کے معمار کی شکل  میں بہتر طریقے سے تشریح کی جاسکتی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ سرکار ایک اہل کے طورپر کام کررہی ہے اور پی ایل آئی سمیت کپڑا سیکٹر کو بڑھاوا دینے کےلئے قابل تبدیلی پہل کی ہے۔7عدد میگا ٹیکسٹائل پارکوں کا قیام ، قومی تکنیکی کپڑا مشن(این ٹی ٹی ایم)کی شروعات کرکے ہندوستان کو تکنیکی شعبے میں عالمی لیڈر کے طورپر قائم کیا جاچکا ہے۔کپڑا اور دیگر 31 پروجیکٹوں کو پہلے ہی منظوری دی جاچکی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان آتم نر بھر تجدید کاری کے دور سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا’’ہم اختراعات میں بڑی چھلانگ لگا رہے ہیں، تحقیق اور ترقی کو بالآخر ملک کو نئے عہد میں لے جانے یا ترقی کے راستے پر ڈالنے کےلئے ایک اہم عنصر کی شکل میں پہچانا جا رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ آج کوئی بھی اضافہ پذیر تبدیلی ، اضافہ پذیر اصلاح سے مطمئن نہیں ہے۔ہم تمام لوگ اپنی دنیا میں رہنے کے طریقے میں بنیادی تبدیلی دیکھ رہے ہیں۔‘‘

جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان  یوپی آئی لانچ کے پانچ سال کے اندر ڈیجیٹل لین دین میں عالمی لیڈر بن گیا ہے۔آج ہمارے پاس تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اَپ ایکو سسٹم ہے۔ پانچ سال میں رجسٹرڈ 65000سے زیادہ اسٹارٹ اَپ، 90 سے زیادہ یونیکارن اور اِن اسٹارٹ اَپس کے ذریعے لاکھوں نوکریاں پیدا کی گئی ہیں۔

جناب گوئل نے کہا  کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا کہنا ہے کہ موجودہ دہائی  ہندوستان کا ’ٹیک –ایڈ‘ہے۔ ایک ایسی دہائی جہاں، ٹیکنالوجی اور اختراعات  ہندوستان اور ہماری معیشت کی متحرک طاقت ہوں گی۔انہوں نے مزید کہا ’’وزیر اعظم مودی خود اسٹارٹ اَپ کے ہمارے نوجوانوں کی طاقت پر بہت پختہ یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے اس ایکو سسٹم پر اختراعت کو مضبوط کرنے ، ہمارے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو موقع مہیا کرنے، عمل کو آسان بنانے، اُن کے سفر کے توسط سے اُنہیں سنبھالنے، جہاں بھی ضروری ہو مالی امداد مہیا کرنے یا اسٹارٹ اَپ کے آس پاس ضابطے کی ضرورتوں کو آسان بنانے اور اِنکیوبیشن مراکز کی تعمیر میں مدد کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے۔اٹل ٹنکرنگ لیبس ایک ایسا استعمال ہے، جس نے غیر معمولی نتائج دیئے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ صنعت –اکیڈمک  ساجھے داری کل کے ہندوستان کی تشریح کرنے جارہی ہے۔

جناب گوئل نے کہا کہ جب ملک آزادی کی 75ویں سالگرہ منا رہا ہے، ہندوستان کے امرت کال کی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا’’یہ آپ ہی ہیں جو آتم نر بھر تجدید کاری کی اسکرپٹ لکھیں گے۔ سرکار آپ کے کاروباری سفر میں ایک ساتھی ہوگی۔ ووکل فار لوکل آتم نر بھر بھارت کی سمت میں ایک قدم ہوگا۔‘‘

انہوں نے بھارت رتن ایم وشویسریا ، جنہوں نے آئی سی ٹی کے قیام میں اہم رول ادا کیا۔ کہا’’یاد رکھیں، آپ کا کام ریلوے کراسنگ کو صاف کرنا ہو سکتا ہے، لیکن اسے اتنا صاف رکھنا آپ کا فرض ہے کہ دنیا میں کوئی دوسری ریلوے کراسنگ اُتنی صاف نہیں ہے، جیسی آپ کی ہے۔‘‘ جناب گوئل نے کہا کہ ہمیں کاروبار کو اپنے پیداواری سرکل میں اصلاح لانے ، مستقبل کے لئے تیار اسباب کو نیا کرنے اور بزنس پروسیس ری- انجینئرنگ پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا ’’آج ہندوستان مطمئن ہے، اس کے باوجود نامطمئن ہے! مطمئن نہیں ہونا اچھی ہے،کیونکہ مطمئن شخص  کبھی تبدیلی نہیں لا سکتا۔ ہمیں بھوک کی ضرورت ہے، ہمیں چنگاری کی ضرورت ہے، تاکہ ہم کچھ کرسکنے کے اہل ہوسکیں، کچھ غیر معمولی حصولیابی حاصل کرسکیں۔‘‘

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 2554)


(Release ID: 1805618) Visitor Counter : 178


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu