الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مملکتی وزیر راجیو چندر شیکھر نے گیلیم نائٹرائڈ ٹیکنالوجی سنٹر - جی ای سی آئی، بنگلورو کا جائزہ لیا


گیلیم نائٹرائڈ کو آٹوموٹیو اور موبلٹی جدت طرازی کی قیادت کرنے کے رُخ پر ہندوستان کے عزائم کو فعال کرنے میں آئندہ2 سے 3 سال کلیدی کردار ادا کریں گے: راجیو چندر شیکھر

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں عالمی قیادت کو فروغ دینا وزیر اعظم نریندر مودی کے شروع کردہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے مقاصد میں سے ایک : راجیو چندر شیکھر

Posted On: 13 MAR 2022 4:11PM by PIB Delhi

برقیات اور اطلاعات کی تیکنالوجی اور ہنرمندی  اورکاروبار کے فروغ کے مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے باوقار انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز واقع بنگلور میں گیلیم نائٹرائڈ ایکو سسٹم کو فعال کرنے والے مرکز اور انکیوبیٹر (جی ای سی آئی) کی عمل گاہ کا دورہ کیا۔ اس عمل گاہ کو برقیات اور اطلاعات کی تیکنالوجی کی وزارت اور آئی آئی ایس سی بنگلورو نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔ جس کا مقصد خاص طور پر اسٹریٹجک ایپلی کیشنز سمیت آر ایف اور پاور ایپلی کیشنز کے لئے گیلیم نائٹرائڈ پر مبنی ڈویلپمنٹ لائن فاؤنڈری کی عمل گاہ قائم کرنا ہے۔

وزیر نے پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لینے اور عمل گاہ کا معائنہ کرنے کے بعدیہ بتاتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ اگلے 2 سے 3 سال گیلیم نائٹرائڈ  کے لئے ای-وہیکلز اور وائرلیس کمیونیکیشن کو فعال کرنے میں کلیدی کردار ادا کرنے کی خاطر موقع فراہم کرتے ہیں۔ وزیر موصوف نے آئی آئی ایس سی سی این ایس ای فیب میں ساختہ گیلیم نائٹرائڈ  ٹرانزسٹر بھی دیکھا۔

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں میں اسٹریٹجک صلاحیتیں پیدا کرنا وزیر اعظم نریندر مودی کے  2015 میں شروع کردہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔ ان مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے، الیکٹرانکس اور آئی ٹی کی وزارت نے برقیات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت کے وژن 1000 دن کی تیاری کی ہے جس میں ہائی ٹیک اور اسٹریٹیجِک ٹیک ایک اہم جزو کے طور پر شامل ہیں۔ گیلیم نائٹرائڈ  ٹیکنالوجی 5جی، اسپیس اور ڈیفنس اِپلیکیشن میں اپنے اِپلیکیشن کے ساتھ اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ہے۔

وزیر موصوف نے سپلائی کے عالمی سلسلوں میں حال ہی میں کووِیڈ کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ کس طرح وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت ہندوستان کو پیش آنے والے مواقع کی ایک تنگ کھڑکی سے فائدہ اٹھانے کے لئے ارادہ بند ہے کیونکہ دنیا سپلائی کے سلسلے کی ایک نئی اور قابل اعتماد کڑی کی تلاش میں ہے۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے ہندوستان میں سیمی کنڈکٹر فیب یونٹس قائم کرنے اور ہندوستان کو الیکٹرانکس سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ  کا عالمی مرکز بنانے کے لئے حال ہی میں معلنہ 10 بلین ڈالر کے ترغیبی پیکیج کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ کے علاوہ الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر ڈیزائن کے شعبے میں زبردست مواقع موجود ہیں۔

 جناب راجیو چندر شیکھر نے مزید کہا کہ سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ہمارے اداروں جیسے آئی آئی ایس سی اور آئی آئی ٹیز میں تحقیق، ٹیکنالوجی کی ترقی، تعلیم اور تربیت ڈیجیٹل انڈیا اور ملک میں فیبس کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ضروری ہے۔

آئی آئی ایس سی میں فیب ماڈل کی حیثیت ٹیکنالوجی کی درونِ ملک تیاری کو فروغ دینے کے لئے جدید ترین انکیوبیشن کی ہوگی جس سے سیلولر انفراسٹرکچر اور اسٹریٹجک ٹیکنالوجیز میں حتمی تعیناتی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

پی ایل آئی اور ڈی ایل آئی اسکیموں کے ساتھ  گیلیم نائٹرائڈ ایکو سسٹم جدت کو آگے بڑھائے گا اور نئی صنعتوں اور کاروبار کرنے والوں کو اگلے دو برسوں میں کاروبار اور ٹیکنالوجی کے رُخ پر سنجیدہ ہونے کو ترغیب دے گا۔ اولین نئی صنعت ایگنیٹ سیمی کنڈکٹرس پرائیویٹ لمیٹڈ  ٹی بی آئی۔انسینس میں پہلے ہی انکیبیوٹ ہو چکی ہے جو ایس آئی ڈی، آئی آئی ایس سی کا انکیبیوٹر ہے۔ اس نےسرمایہ کاروں کی ایک جگہ جمع کردہ سرمائے کی اولین فنڈنگ کی ہے۔ یہ جی ای ای سی آئی کے تیار کردہ بنیادی ڈھانچے کا فائدہ اٹھانے والی پہلی نئی صنعت ہوگی۔

****

 

U.No:2545

 

ش ح۔رف۔ س ا


(Release ID: 1805552) Visitor Counter : 195