نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کی اسٹار اولمپک تیراک مانا پٹیل نے اسکول کے سفر پر مبنی مہم’میٹ دی چیمپئنس‘کو جاری رکھا؛ گوا میں واقع ایک اسکول میں اس موقع پر  انہوں نے کہاکہ یہ اُن کا ’قومی فرض‘ ہے

Posted On: 12 MAR 2022 4:34PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:12؍مارچ2022:

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی انوکھی پہل ’میٹ دی چمپئنس‘ کو آگے جاری رکھتے ہوئے ہندوستان کی اسٹار اولمپک تیراک مانا پٹیل نے ہفتے کے روز گوا کے بمبولم میں واقع ڈاکٹر کے بی ہیڈگیوار ہائی اسکول کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران مانا نے 75اسکولوں کے طلباء کے ساتھ بات چیت کی اور (متوازن غذا) کی اہمیت کے بارے میں بتایا کہ فٹ اور صحت مند رہنے کےلئے ہر شخص کی طرز زندگی میں یہ کس طرح تعاون دے سکتا ہے۔ اولمپک کی بیک اسٹروک تیراک نے کہا’میں گوا میں ملے رد عمل سے حقیقت میں بہت خوش ہوں اور یہ آپسی بات چیت پرمبنی ایک دلچسپ پروگرام تھا، جہاں مجھے لگتا ہے کہ میں بچوں کو صحت مند طرز زندگی اور غذا سے متعلق اچھی عادتوں کے لئے تھوڑا متاثر اور تربیت کرسکتی ہوں‘‘

 

01.jpg

 

ہندوستان بھر کے اسکولوں میں اولمپک اور پیرالمپک کھلاڑیوں کی اس پہل کے بارے میں وزیر اعظم کے خیال کی ستائش کرتے ہوئے اور متوازن غذا کی اہمیت پر طلباء کے ساتھ بات چیت میں مانا نے کہا ’’پچھلے سال جب ہم اولمپک کھیلوں کے بعد اپنے وزیر اعظم سے ملے تھے، تو انہوں نے ہمیں ملک بھر کے بچوں کو متوازن غذا کے بارے میں تعلیم یافتہ کرنے اور متحرک کرنے کا مشورہ دیا تھا، تاکہ وہ صحت مند غذا کی عادتوں اور فٹ نس کو اختیار کرسکیں۔ میں مانتی ہوں کہ یہ میرا قومی فرض ہے کہ میرے پاس جو بھی معلومات ہے، اسے میں اِن بچوں کے سامنے رکھوں، تاکہ وہ ایک صحت مند طرز زندگی اپنا سکے اور اپنی تعلیم، کھیل اور کسی بھی فٹ نس سرگرمیوں میں مہارت حاصل کرسکیں۔‘‘

 

02.jpg

 

ملک کی نوجوان نسل کو صحت مند غذا کی عادتوں کے ساتھ ایک صحت مند طرز زندگی چننے کےلئے متحر کرنے کے مقصد سے ’میٹ دی چمپئنس‘پہل نوجوانوں کے پروگرام اور کھیل کی وزارت اور وزارت تعلیم کے ذریعے مشترکہ طورپر منعقد کی جارہی ہے۔

اس پروگرام میں کوئز جیسے دلچسپ باب ہوتے ہیں، جہاں ایتھلیٹ ، کھان پان، کھیل اور غذا سے متعلق سوال پوچھتے ہیں۔ ایتھلیٹ طلباء کے ساتھ یہ کھیل کھیلتے ہیں ، جس سے بچوں میں جوش کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ کوئز سیشن میں فٹ انڈیا کی جرسی جیتنے والے طلبا میں سے ایک نے کہا ’’جب مجھے جرسی ملی تو مجھے بہت اچھا لگا اور یہ پہلی بار ہے کہ جب مجھے کسی اولمپک کھلاڑی سے ملنے اور اُن کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ یہ میرے لیے کسی خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔‘‘

 

03.jpg

 

یہ مہم طلباء کو اپنے من کی بات ساجھا کرنے اور کھیل کے مشہور و مقبول کھلاڑیوں سے سوال پوچھنے اور اولمپک تک کے اُن کے سفر کو جاننے اور اِس سے متحرک ہونے کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ ڈاکٹر کے بی ہیڈگیوار ہائی اسکول ، گوا کے پرنسپل جناب ولاس سترکر نے کہا ’’اس طرح کے سفر ہمیشہ بہت متاثر کن ہوتے ہیں، جوکہ نوجوان دماغ تیزی سے پیغام حاصل کرتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس طرح کی مہموں کی توسط سے دیا گیا پیغام یقینی طور سے اُن کی مدد کرے گا۔‘‘

یہ انوکھی پہل سرکار کے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کا حصہ ہے، جس کی شروعات دسمبر 2021ء میں اولمپک گوڈ میڈل جیتنے والے نیرج چوپڑا نے کی تھی۔اِس کے بعد متعدد اولمپک اور پیرالمپک کھلاڑیوں کے ذریعے اِس سلسلے کو جاری رکھا گیا ہے۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

 (U: 2522)


(Release ID: 1805407) Visitor Counter : 179