امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے کوالٹی کنٹرول آرڈرز کی خلاف ورزی پر 1032 پریشر کوکر اور 936 ہیلمٹ ضبط کیے


سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے، ای کامرس اداروں اور غیر معیاری پریشر کوکر آن لائن فروخت کرنے والوں کے خلاف 15 نوٹس جاری کیے

سی سی پی اے کے ذریعہ جاری کردہ درست آئی ایس آئی نشان کے بغیر الیکٹرک ایمرجن واٹر ہیٹر، سلائی مشین، کھانا پکانے کا گیس سلنڈر، ہیلمٹ اور پریشر کوکر جیسے گھریلو سامان خریدنے کے ضمن میں صارفین کو چوکسی برتنے کاسیفٹی نوٹس جاری کیا گیا

Posted On: 12 MAR 2022 3:53PM by PIB Delhi


سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے سیفٹی نوٹس جاری کیا ہے جس میں مرکزی حکومت کی طرف سے مطلع کردہ لازمی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گھریلو سامان فروخت کرنے کے خلاف صارفین کو متنبہ کیا گیا ہے۔

کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے دفعہ 18(2)(جے) کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے، سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے صارفین کواس گھریلو سامان خریدنے سے متعلق خبردار کرنے کے لیے ایک سیفٹی نوٹس جاری کیا ہے جن میں مرکزی حکومت کے ذریعہ لازمی استعمال کے لئے ہدایت کردہ معیارات کے مطابق درست آئی ایس آئی مارک نہیں ہے اور اس کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

گھریلو سامان جن کے ضمن میں سی سی پی اے نے حفاظتی نوٹس جاری کیا ہے وہ درج ذیل ہیں:-

نمبر شمار

نام

متعلقہ وزارت

میعار

نفاذ کی تاریخ

1

الیکٹریکل ایمرجن واٹر ہیٹر

ڈی پی آئی آئی ٹی

IS 302-2-201 (1992)

17.02.2003

2

برقی استری

ڈی پی آئی آئی ٹی

IS 302-2-3 (1992)

17.02.2003

3

گھریلو اور اسی طرح کے مقاصد کے لیے سوئچ

ڈی پی آئی آئی ٹی

IS 3854: 1988

17.02.2003

4

مائع پیٹرولیم گیسوں کے استعمال کے ساتھ گھریلو گیس کے چولہے

ڈی پی آئی آئی ٹی

IS 4246:20020

01.06.2020

5

مائکروویو اوون

ڈی پی آئی آئی ٹی

IS 302 : Part 2 : Sec 25 : 2014

18.09.2021

6

کھانے کی پیکیجنگ کے لیے ایلومینیم فوائل

ڈی پی آئی آئی ٹی

IS: 15392

17.08.2020

7

ہینڈ ھیلڈ بلینڈر

ڈی پی آئی آئی ٹی

IS 302 : Part 2 :Sec 14

01.05.2019

8

گھریلو الیکٹرک فوڈ مکسر (لیکویڈائزرز اور گرائنڈرز) اور سینٹرفیوگل جوسر

ڈی پی آئی آئی ٹی

IS 4250

01.05.2019

9

دو پہیہ موٹر گاڑیوں کے
سواروں کے لیے ہیلمٹ

ڈی پی آئی آئی ٹی

IS 4151: 2015

01.06.2021

10

سلائی مشین

ڈی پی آئی آئی ٹی

IS 15449 : Part 1 : 2004

01.09.2021

11

کھانا پکانے کا گیس سلنڈر

ڈی پی آئی آئی ٹی

جیسا کہ گیس سلنڈر رولز، 2016 میں بیان کیا گیا ہے۔

22.11.2016

اس سے قبل، سی سی پی اے نے 06.12.2021 کو سیفٹی نوٹس بھی جاری کیا تھا تاکہ صارفین کو ہیلمٹ، پریشر کوکر اور کھانا پکانے کے گیس سلنڈر خریدنے کے بارےمیں خبردار کیا جا سکے جو کہ لازمی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ، 2019 کے تحت، لازمی معیارات کی خلاف ورزی کرنے والی اشیا کو 'ناقص' قرار دیا جائے گا۔

حفاظتی نوٹس تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں، صنعتی ایسوسی ایشنز، قانونی خدمات کی اتھارٹیز، کنزیومر ایسوسی ایشنز اور لاء چیئرز کے درمیان وسیع پیمانے پر تشہیر گئے ہیں۔

سی سی پی اے نے غیر منصفانہ تجارتی عمل کو روکنے اور بطور ایک طبقے کے صارفین کے حقوق کے تحفظ، فروغ اور ان کو نافذ کرنے کے لیے، لازمی معیارات کی خلاف ورزی کرنے والے سامان کی فروخت یا پیشکش سے متعلق مقدمات نپٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لہٰذا، کوئی بھی شخص جیسا کہ مندرجہ بالا جدول میں بیان کردہ گھریلو اشیاء کو لازمی معیارات کی تعمیل کیے بغیر اور بی آئی ایس کی طرف سے تجویز کردہ جائز لائسنس کے بغیر پایا گیا تو وہ صارفین کے حقوق اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کی خلاف ورزی کا ذمہ دار ہوگا اور کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے تحت کارروائی کا سامنا کرے گا۔

واضح رہے کہ سی سی پی اے کے چیف کمشنر ندھی کھرےنے بھی ای کامرس اداروں اور فروخت کنندگان کے خلاف از خود کارروائی کی ہے جو آن لائن لازمی معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پریشر کوکر فروخت کرتے ہوئے پائے گئے۔ اس طرح کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے 15 نوٹس پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔ بی آئی ایس ایکٹ 2016 کے تحت ضروری کارروائی کے لیے ان معاملات کو بھی بی آئی ایس کو بھیج دیا گیا ہے۔

مزید برآں، بی آئی ایس ایکٹ 2016 کا دفعہ 17 کسی بھی شخص کو ایسے کسی بھی سامان یا مضمون کو تیار کرنے، درآمد کرنے، تقسیم کرنے، فروخت کرنے، کرایہ پر لینے، لیز پر، ذخیرہ کرنے یا فروخت کے لیے نمائش کرنے سے منع کرتا ہے جو کہ اس کےلئے مرکزی حکومت کے ذریعہ شائع کردہ معیاری نشان کے لازمی استعمال کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

مزیدبرآں، دفعہ 29(3) کے مطابق، کوئی بھی شخص جو دفعہ 17 کی ذیلی دفعات کی خلاف ورزی کرے گا اسے قید کی سزا دی جائے گی جو دو سال تک بڑھ سکتی ہے یا جرمانہ جو کہ پہلی خلاف ورزی پر دو لاکھ روپے سے کم نہیں ہو گا اور دوسری اور اس کے بعد کی خلاف ورزیوں کے لیے پانچ لاکھ روپے سے کم نہ ہو گا، لیکن اس کی قیمت کے دس گنا تک بڑھ سکتی ہے یا تیار کردہ یا بیچے جانے والے یا فروخت کرنے یا چسپاں کیے جانے یا بشمول ہال مارک کسی معیاری نشان کے ساتھ لاگو کرنے کے لیے، ، یا اس کے ساتھ، دونوں صورتوں میں، سیکشن 29(4) ذیلی دفعہ (3) کی خلاف ورزی کو قابلِ سزا جرم قرار دیتا ہے۔

بی آئی ایس نے ہیلمٹ اور پریشر کوکر پر کیو سی او کی خلاف ورزی پر تلاشی اور ضبطی کی کارروائی کی ہے، جس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-
ہیلمٹ

کمپنی کا نام

تلاشی اور ضبط کرنے کی کارروائی کے دوران آئی ایس آئی کے نشان کےبغیر پکڑے گئے ہیلمٹس کی تعداد

میسرز ایچ یو ایف انٹرپرائزز اور میسرز فیم انٹرپرائزز

747

میسرز رائڈر آٹو ایسیسریز

85

میسرز آدیشور رائڈرزایرینا

14

میسرزپروجیکٹ ریولٹ ایل ایل پی (میسرز لیزی ایس بائکرز)

90

میزان

936

پریشرکوکر

کمپنی کا نام

تلاشی اور ضبط کرنے کی کارروائی کے دوران آئی ایس آئی کے نشان کےبغیر پکڑے گئے پریشر کوکرز کی تعداد

میسرز راجہ رتن انڈسٹریز

963

میسرز سہیل امپیکس

20

میسرز ٹیک شیوسسٹمز پرایئویٹ لمیٹڈ

47

میسرز ہارڈ ٹریک کمپیوٹر سرویسس پرایئویٹ لمیٹڈ

2

میزان

1032

 

اگر کوئی صارف بی آئی ایس معیارات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایسی اشیاء فروخت کرتا یا تیار کرتا ہوا پاتا ہے تو بی آئی ایس کیئر موبائل یا کنزیومر انگیجمنٹ پورٹل کا استعمال کرتے ہوئےhttps://www.services.bis.gov.in:8071 /php/BIS_2.0/پر شکایت بھیجی جا سکتی ہے۔

متبادل طور پر، 1800-11-4000 یا 14404 پر بھی شکایت نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن کو بھی بھیجی جا سکتی ہے تاکہ شکایت درج کرائی جا سکے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔اع۔ر ا۔

U-2521



(Release ID: 1805397) Visitor Counter : 184