کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان اورکناڈا باہمی تجارت کی مکمل صلاحیت سامنے لانے کے لئے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر مذاکرات کا دوبارہ آغاز کریں گے
ہندوستان اور کناڈا اشیاء اور خدمات کے شعبے میں تجارت کو فروغ دینے کے لئے عبوری معاہدے یا ابتدائی پیش رفت والے تجارتی معاہدے کو زیر غور لائیں گے
ہندوستان اور کناڈا کے درمیان نےایک سے زیادہ شعبوں میں معیشتوں کو مربوط کرنے کے طور طریقوں پر تبادلہ خیال
Posted On:
11 MAR 2022 5:22PM by PIB Delhi
ہندوستان اور کناڈا نے آج یہاں تجارت اور سرمایہ کاری پر پانچویں وزارتی مذاکرے کا انعقاد کیا۔ صنعت و تجارت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے علاوہ ٹیکسٹائل کے وزیر جناب پیوش گوئل اور کناڈا کی چھوٹے کاروبار، برآمدی فروغ اور بین اقوامی تجارت کی وزیر محترمہ میری این جی نے تجارت اور سرمایہ کاری پر پانچویں وزارتی مذاکرے کی مشترکہ صدارت کی۔
دونوں وزیروں نے ہند کناڈا جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے لئے باضابطہ طور پر مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا اور ایک عبوری معاہدے یا ابتدائی پیش رفت والےتجارتی معاہدے پر بھی غور کیا جس سے دونوں ممالک کو جلد تجارتی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ وزیروں نے ہندوستان اور کناڈا کے درمیان تکمیل پانے والی موجودہ تجارت کو سامنے رکھ اس بات پر زور دیا کہ تجارتی معاہدے سے تمام شعبوں میں امکانات کو کھول کر اشیاء اور خدمات کے شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ عبوری معاہدے میں اشیا، خدمات، کسی پروڈکٹ کے قومی ذریعے کا پتہ چلانے کے ضابطے، قرنطینہ اور بائیو سیکیورٹی اقدامات، تجارت میں تکنیکی رکاوٹیں اور تنازعات کے تصفیے میں اعلیٰ سطحی التزامات شامل ہوں گے۔ اس میں باہمی طور سے دوسرے شعبوں کا بھی احاطہ کیا جا سکتا ہے۔
ملاقات کے دوران دیگر دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے کئی اور امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے دالوں میں کیڑوں کے خطرے سے نمٹنے اور ہندوستانی زرعی اشیا ء جیسے سوئیٹ کورن، بیبی کورن اور کیلے وغیرہ کے لئے مارکیٹ تک رسائی کی خاطر کناڈا کے نظام کے نقطہ نظر کو تسلیم کرنے کے سلسلے میں تیزی سے سرگرم ہونے پر اتفاق کیا۔ کناڈا نے ہندوستانی نامیاتی برآمداتی مصنوعات کو سہولت فراہم کرنے کے لئے زرعی اور پراسیس کردہ غزائی مصنوعات ایکسپورٹ کرنے والی مقتدرہ (اے پی ای ڈی اے) کو کنفرمیٹی ویری فیکیشن باڈی (سی وی بی) کی حیثیت دینے کی درخواست کی تیزی سے جانچ کرنے پر بھی اتفاق کیا۔
وزیروں نے اہم شعبوں میں مضبوط سپلائی چین قائم کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا اور اس شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دواسازی اور اہم اور نایاب زمینی معدنیات کے ساتھ ساتھ سیاحت، شہری انفراسٹرکچر، قابل تجدید توانائی اور کان کنی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو مضبوط بنانے میں پیشہ ور لوگوں، ہنر مند کارکنوں، طلباء اور کاروباری مسافروں کی نقل و حرکت سمیت دونوں ممالک کے درمیان مضبوط بین عوامی تعلقات کے کردار کا بھی ادراک کیا۔
وزیروں نے ہندوستان اور کناڈا کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے کیلئے تمام شعبوں میں روابط بڑھانے اور تعاون کو مضبوط بنانے کی خاطر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔
****
U.No:2497
ش ح۔رف ۔س ا
(Release ID: 1805167)
Visitor Counter : 286