قبائیلی امور کی وزارت
ٹرائبس انڈیا نے ایک بار پھر اپنے ہولی کلیکشن میں دلکش ، رنگا رنگ، قبائلی مصنوعات پیش کیں
Posted On:
11 MAR 2022 3:31PM by PIB Delhi
ملک بھر میں موسم بہار نے اپنی مختصر سی جھلک دکھا دی ہے۔ بہار کے رنگوں کے ساتھ ساتھ رنگوں کا تہوار ہولی بھی اب قریب ہے اور دھیرے دھیرے تہوار کی دھوم شروع ہوگئی ہے۔ اس خوشی میں ایک پہلو یہ بھی شامل ہے کہ کووڈ کے معاملوں میں گراوٹ آنے لگی ہے۔ تہواروں کے پرمسرت سیزن کو منانے کے لئے ٹرائبس انڈیا ایک بار پھر دلکش رنگا رنگ قبائلی مصنوعات لے کر آیا ہے۔
ہماری مالامال وراثت کے تحت مہیشوری، چندیری، باگھ ، کنٹھا، ٹسر، سمبھلپوری ،پوچم پلی اور اکات کے ملبوسات کا رنگا رنگ کلیکشن ہولی کے تہوار کے لئے آیا ہے جس میں رنگا رنگ ساڑیاں، کرتے ، ملبوسات، اسٹول، سوٹ کے کپڑے وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ اس خصوصی کھیپ میں قدرتی، جڑی بوٹیوں والی مصنوعات مثلا ہربل گلال، نباتیاتی شمپو، صابن، تیل ،شربت کے علاوہ میوہ جات اور کئی طرح کے شہد شامل ہیں۔ ڈوکرا دستکاری روایات میں خوبصورتی سے تیار کئے گئے پیالے بھی دستیاب ہیں۔
ٹرائیفڈ کے ذریعہ جو مصنوعات لائی گئی ہیں ان میں قدرتی اور قوت مدافعت بڑھانے والی قبائلی اشیاء مثلاً ہلدی، سوکھا آملہ، قدرتی شہد، کالی مرچ، راگی ، ترپھلا اور مونگ دال ، اڑددال، سفید چنے اور دلیہ اور فنکاری کی مصنوعات میں ورلی طرز والی پتاچتر نقاشی، ڈوکرا اسٹائل میں زیورات اور شمال مشرق کی وانچو اورکونیک قبائل کے موتیوں کے ہار اور بچوں کے لئے کٹھ پتلی اور کھلونے کے علاوہ بانس سے تیار مصنوعات شامل ہیں۔
قبائلی برادریوں کو قبائلی پیداوار کی مارکٹنگ اور فروغ میں مدد دے کر قبائلیوں کو روزگار فراہم کرانے اور انھیں بااختیار بنانے کے مقصد کے تحت ٹرائیفڈٹرائبس انڈیا نیٹ ورک نے متنوع اور دلکش اشیاء کو شامل کرکے اپنا دائرہ وسیع کردیا ہے۔ 119 ٹرائبس انڈیا دوکانیں اور ای کامرس پلیٹ فارم (www.tribesindia.com)مختلف نوعیت کی مانگوں کو پورا کررہا ہے۔
یہ قبائلی مصنوعات، جن میں دستکاری کی اشیاء اور آرگنک اشیاء شامل ہیں، تحفے تحائف کے لین دین کے لئے انتہائی مناسب ہوتے ہیں۔ ان کو اپنی پسند کے مطابق تیار کرکے پیک کیا جاسکتا ہے اور گفٹ ہیمپربھی دیئے جاسکتے ہیں۔ یہ گفٹ ہیمپر آرگنک اور دوبارہ استعمال ہونے والے میٹریل سے تیار پیکٹ میں ہوتے ہیں۔ مشہور ڈیزائنر رینا ڈھاکہ نے خاص طور سے ٹرائبس انڈیا کے لئے کام کیا ہے تاکہ ان قبائلی مصنوعات کو کسی بھی موقع کے لئے مناسب ڈھنگ سے پیش کیا جاسکے۔
****
U.No:2491
ش ح۔رف ۔س ا
(Release ID: 1805120)
Visitor Counter : 206