پنچایتی راج کی وزارت

پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ سوامیتوا اسکیم کے تحت اراکین پارلیمنٹ/اراکین اسمبلی کو ان کے حلقے میں ڈرون اڑانے کے آغاز کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے ایس ایم ایس بھیجنے کا آغاز کریں گے


منتخب نمائندوں کی شمولیت سے اسکیم کے نفاذ کے بارے میں عوام میں اعتماد پیدا ہوتا ہے

Posted On: 10 MAR 2022 7:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی:10 مارچ،2022۔پنچایتی راج اور دیہی ترقیات کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ تیار کردہ نئے عمل کا آغاز کریں گے جس میں سوامیتوا اسکیم کے تحت سروے کے لئے مقررہ اپنے متعلقہ حلقوں میں ڈرون پرواز کے آغاز کے بارے میں مطلع کرنے کے لئے اراکین پارلیمنٹ (ایم پی) اور اراکین اسمبلی (ایم ایل اے) کو ایس ایم ایس کیا جائے گا۔ وزیر موصوف 11 مارچ 2022 کو پنچایتی راج کی وزارت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی)، شہری ہوا بازی کی وزارت (ایم او سی اے)، سروے آف انڈیا (ایس او آئی)، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این ایس آئی) کے نمائندوں کی موجودگی میں اس عمل کا آغاز کریں گے۔

اس نئے عمل سے اسکیم کی وسیع تر رسائی اور شفافیت میں مدد ملے گی۔ منتخب نمائندوں (ای آر) کی شمولیت سے اس اسکیم کے نفاذ کے بارے میں عوام میں اعتماد پیدا کرے گا۔

سوامیتوا، پنچایتی راج کی وزارت کی ایک مرکزی سیکٹر کی اسکیم کو 9 ریاستوں میں اسکیم کے پائلٹ مرحلے کی کامیابی کے بعد 24 اپریل 2021 کو پنچایتی راج کے قومی دن پر وزیر اعظم کے ذریعہ قومی سطح پر شروع کیا گیا تھا۔ اسکیم کا مقصد دیہی آبادی والے علاقوں میں گاؤں کے گھریلو مالکان کو ‘حقوق کا ریکارڈ’ فراہم کرنا اور ان کے لئے پراپرٹی کارڈ جاری کرنا ہے۔

اس اسکیم کو پانچ سال (2025-2020) کی مدت میں مرحلہ وار طریقے سے پورے ملک میں نافذ کیا جا رہا ہے اور بالآخر 2025 تک ملک بھر کے تمام دیہاتوں کا احاطہ کر لیا جائے گا۔ اسکیم پورے ملک میں اسکیم کا احاطہ کرنے کے اپنے سفر میں مختلف سنگ میل حاصل کر رہی ہے۔ اب تک ڈرون پرواز مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 108 اضلاع میں سیر کرچکی ہے اور بہت سے تکمیل کے دہانے پر ہیں۔

یہ اسکیم دیہی بھارت کی ترقی میں اہم ثابت ہوئی ہے۔ سوامیتوا، افراد کو ان کی جائیداد کے خلاف حقوق کا ریکارڈ فراہم کرتا ہے جسے قرض اور دیگر فوائد لینے کے لئے مالیاتی اثاثہ کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جدید ٹکنالوجی کے استعمال سے یہ اسکیم لاکھوں دیہی املاک کے مالکان کو مزید فائدہ پہنچانے کے لیے چلائی جارہی ہے۔

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 2464



(Release ID: 1804953) Visitor Counter : 147


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu