امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز نے ’ بی آئی ایس اسٹینڈرڈائزیشن چیئر پروفیسر‘ کے قیام کے لیے آئی آئی ٹی روڑکی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے  


اسٹینڈرڈائزیشن اور تعمیل  کی تشخیص کے شعبے میں تحقیق اور ترقی، تدریس اور تربیت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے مفاہمت نامہ

Posted On: 10 MAR 2022 6:07PM by PIB Delhi

بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز (بی  آئی ایس) نےآئی آئی ٹی روڑکی (آئی آئی ٹی آر) کے ساتھ 10 مارچ 2022 کوآئی آئی ٹی روڑکی میں ’ بی آئی ایس اسٹینڈرڈائزیشن چیئر پروفیسر‘ کے قیام کے لیے مفاہمت نامہ  (ایم اویو) پر دستخط کیے ہیں۔ یہ بی آئی ایس کی طرف سے اسٹینڈرڈائزیشن اور تعمیل  کی تشخیص پر سرگرمیوں کے لیے کسی انسٹی ٹیوٹ میں قائم کی جانے والی پہلی اسٹینڈرڈائزیشن چیئر ہوگی۔

اس  مفاہمت نامے سے ملک میں اسٹینڈرڈائزیشن  اور تعمیل  کی تشخیص کے شعبے میں تحقیق و ترقی، تدریس اور تربیت میں سہولت ملے گی جس میں سول، الیکٹریکل، مکینیکل، کیمیکل، زلزلہ سے متعلق  انجینئرنگ، آبی وسائل کی ترقی اور بندوبست  اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی، میڈیکل بائیو ٹیکنالوجی اور نینو ٹیکنالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، بائیو مٹیریلز وغیرہ پر توجہ دی جائے گی۔ اس سے طلباء کو اس بارے میں حساس بنانے میں بھی مدد ملے گی کہ اسٹینڈرز کس طرح اختراع کی حوصلہ افزائی اور سہولت فراہم کر سکتے ہیں اور طلباء کو ان کے مستقبل کے پیشہ ورانہ چیلنجوں کے لیے بہتر طریقے سے تیار کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔


 

جناب پرمود کمار تیواری، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)، بی آئی ایس نے اس اقدام  اور سبھی  ضروری تعاون فراہم کرنے  کےلیے  یقین دہانی کرائی ۔

 

 

************

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2461)



(Release ID: 1804904) Visitor Counter : 149