وزارت دفاع

آسٹریلیا کے فوجی سربراہ نے لونگے والا  کا دورہ کیا ، پوکھرن میں واقع انٹیگریٹڈ فائر پاور مظاہرے   کا معائنہ کیا

Posted On: 10 MAR 2022 5:28PM by PIB Delhi

آسٹریلیا کے  فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل رچرڈ میکسویل بر اے او ، ڈی ایس سی ، ایم وی او  اس وقت 8 مارچ 2022 سے بھارت کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

آسٹریلیا کے فوجی سربراہ نے 10 مارچ 2022 کو راجستھان میں لونگے والا، پوکھرن اور جودھ پور کا دورہ کیا۔ لونگے والا پہنچنے پر آسٹریلیا کے فوجی سربراہ کا ڈیزرٹ کورپس کے جی او سی لیفٹیننٹ جنرل راکیش کپور نے استقبال کیا، جس کے بعد انہوں نے 1971  میں ہوئی  بھارت -پاکستان  جنگ میں بھارتی فوج کے شہید ہوئے جوانوں  کی یاد میں لونگے والا  جنگی یادگار پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے  ’جنگی یادگاروں  ‘  کی تعمیر اور اس کی دیکھ بھال اور بھارتی جوانوں کی قدرتوں اور شجاعت  کا نظارہ کرنے کے لئے عام آدمی کی رسائی  کے لئے ایک پل کا کام کرنے پر بھارتی فوج کی کوششوں کو سراہا۔

لیفٹیننٹ جنرل رچرڈ میکسویل بر نے پوکھرن میں واقع  فیلڈ فائرنگ رینج کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے آرمر، آرٹلری،  انفنٹری اور ہوابازی کے اثاثوں سے متعلق مشترکہ ہتھیار چلانے سے متعلق  مشق میں آپریشنل ترکیبوں کو انجام دیتے ہوئے  گھریلوہتھیار  پلیٹ فارم  کے مظاہرے کا معائنہ کیا۔  دورہ کرنے والے جنرل نے بھارتی جوانوں کی مضبوطی اور تعیناتی کے مختلف علاقوں اوردشوار گزار  ترائی اور مشکل حالات میں کام کرنے کی ان کی صلاحیت کی تعریف کی۔

 

 

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2460)



(Release ID: 1804894) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil