نیتی آیوگ
اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ اور کڈایکس کے درمیان اختراعات اور صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے اشتراک
Posted On:
10 MAR 2022 5:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی:10 مارچ،2022۔اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ نے آج کڈایکس کے موجودہ ٹیکنالوجی پلیٹ فارم ‘‘آئی کے آئی جی اے آئی’’ سے فائدہ اٹھانے کے لیے کڈایکس وینچر پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے تاکہ اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) کے اہم پروگرام ‘‘ٹنکرپرینئر’’، اے ٹی ایل میراتھن اور اسی طرح کے دیگر اے ٹی ایل متعلقہ چیلنجوں کی میزبانی کی جاسکے۔ یہ پروگرام پورے ہندوستان میں اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) نیٹ ورک پر 1 کروڑ سے زیادہ اسکولی طلباء کے لیے دستیاب ہوں گے۔ یہ پروگرام اے ٹی ایل کے اسکولوں کے نیٹ ورک سے منسلک ہر طالب علم کے لیے ڈیجیٹل، آسان طریقے سے صفر لاگت پر قابل رسائی ہوں گے۔
دو سال کے عرصے کے دوران اے آئی ایم اور کڈ ایکس کم از کم 10 لاکھ سے زیادہ نوجوان سیکھنے والوں تک پہنچیں گے اور انہیں اختراعات اور صنعت کاری پر اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) کی ملکیت والے پروگراموں سے آگاہی حاصل کرنے کے قابل بنائیں گے۔ کڈایکس ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کا پچھلے 1 سال کے دوران جائزہ لیا گیا ہے جس کے دوران 1,500 سے زائد اسکولوں کے 1 لاکھ سے زیادہ طلباء نے پلیٹ فارم کا استعمال کیا ہے اور اسے آسان اور پرکشش پایا ہے جس کے نتیجے میں نیٹ پروموٹر اسکور 85 فیصد سے زیادہ ہے۔
کڈایکس اٹل ٹنکرنگ لیبس (اے ٹی ایل) پہل کے تحت 100 اسکولوں کو گود لے گا۔کڈ ایکس ان 100 اسکولوں کو قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 کے نفاذ کے لیے کمپنی کے فلیگ شپ پروڈکٹس کے لیے مفت لائسنس پیش کرے گا۔ 2020 میں شروع کی گئی کڈ ایکس کی فلیگ شپ پروڈکٹ کا مقصد عمر کے لحاظ سے موزوں سرگرمیوں کی تجرباتی تعلیم اور بچوں کی فطری صلاحیتوں کی دریافت کے ذریعے بچوں کی مجموعی نشوونما کو قابل بنانا ہے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مشن ڈائریکٹر، اٹل اختراعی مشن، نیتی آیوگ، ڈاکٹر چنتن وشنو نے کہا ‘‘اے آئی ایم میں ہم اختراعی اور کاروباری شخصیت کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے اپنے جدید ترین اٹل ٹنکرنگ لیبز کے نیٹ ورک کا فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ کڈایکس کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے اختراع کاروں، اساتذہ اور سرپرستوں کے لیے ایک بہتر تجربہ فراہم کرے گی۔ ان جیسے سمارٹ اور بدیہی ٹیکنالوجی کے حل کا ہونا اے ٹی ایل ایس کے لیے جدت طرازی کے تجربے کو بڑھا دے گا۔’’
شراکت داری کی پہلی مصروفیت 1 مئی 2022 کو اے آئی ایم بوٹ کیمپ،اے ٹی ایل ٹنکر پرینیور کے ساتھ 9600 سے زیادہ اسکولوں کے طلباء کے لیے لائیو ہوگی۔ یہ تقریب 9 ہفتوں کا ورچوئل بوٹ کیمپ ہے جو طلباء کو 21ویں صدی کی ڈیجیٹل اور صنعت کاری کی مہارتوں سے آراستہ کرتا ہے۔ یہ پروگرام چھٹی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے اے ٹی ایل نیٹ ورک اسکولوں کے طلباء کے لیے مفت میں دستیاب ہے۔
کپیش صراف، سی ای او، کڈ ایکس نے کہا، "ہمیں نیتی آیوگ کے ساتھ تعاون کرنے پر فخر ہے۔ ہندوستان میں 15 لاکھ سے زیادہ اسکول ہیں۔ اگر ہر اسکول ہر سال ایک کاروباری پیدا کرتا ہے اور ان میں سے 0.1 فیصد کاروباری یونی کارن بناتا ہے، تو ہندوستان ہر سال 1,500 نئے یونی کارن دیکھے گا۔ ہم نے جو ٹیکنالوجی حل بنایا ہے وہ اس خواب کو جلد ہی حقیقت بنانا ہے۔ اٹل اختراعی مشن کا مقصد ہندوستان میں اختراعی اور کاروباری شخصیت کا کلچر پیدا کرنا ہے، جس کو ہم بہت قریب سے محسوس کرتے ہیں۔
کڈایکس کے بارے میں :کڈایکس ایک اسٹارٹ اپ انڈیا کی تسلیم شدہ کمپنی ہے جسے آئی آئی ٹی کھڑگپور اور آئی آئی ایم کلکتہ کے سابق طلباء نے شروع کیا ہے، غیر نصابی اور حقیقی زندگی کے ہنر سیکھنے کے پروگراموں کے ذریعے ہر بچے کی مجموعی ترقی کو بہتر بنانے پر کام کر رہا ہے۔ کمپنی کے فلیگ شپ پروڈکٹ میں ‘‘قومی آل راؤنڈر چمپئن شپ’’ اور‘‘عمر کے مطابق جامع ترقیاتی رپورٹ کارڈ’’ شامل ہیں۔
اے آئی ایم کے بارے میں: اٹل اختراعی مشن (اے آئی ایم) ہمارے ملک کے طول و عرض میں اختراعی اور کاروباری کلچر پیدا کرنے اور فروغ دینے کے لیے حکومت ہند کا اہم اقدام ہے۔اے آئی ایم کا مقصد معیشت کے مختلف شعبوں میں جدت طرازی کو فروغ دینے کے لیے نئے پروگرام اور پالیسیاں تیار کرنا، مختلف اسٹیک ہولڈرز کے لیے پلیٹ فارمز اور تعاون کے مواقع فراہم کرنا اور ملک کے جدت طرازی اور کاروباری ماحول کی نگرانی کے لیے ایک وسیع ڈھانچہ تیار کرنا ہے۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 2463
(Release ID: 1804892)
Visitor Counter : 238