ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیرس میں بھارتی سفارتخانہ  اور اے ای پی سی نے ’بھارت -فرانس: ایک پائیدار ٹیکسٹائل اور فیشن کے لیے مارکیٹ کے مواقع اور تعاون کے شعبے‘ پر سیمینار کا اہتمام کیا

Posted On: 10 MAR 2022 3:17PM by PIB Delhi

پیرس میں بھارتی  سفارت خانہ نے اپاریل  کی برآمدات کو فروغ دینے والی کونسل (اے ای پی سی) کے تعاون سے کل ’’بھارت -فرانس: ایک پائیدار ٹیکسٹائل اور فیشن کے لیے مارکیٹ کے مواقع اور تعاون کے شعبے‘‘ کے موضوع  پر ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر پرفل چندر شرما، ڈی سی ایم، بھارتی سفارتخانہ ، پیرس، نے افتتاحی کلمات کہے۔ محترمہ شبھرا، تجارتی مشیر، وزارت ٹیکسٹائلز نے پالیسی اور پائیداری کے اہداف اور بھارتی  ٹیکسٹائل صنعت  اور پائیداری سے متعلق آرزومندیوں  پر بات کی۔ تجارتی مشیر نے اس حقیقت پر زور دیا کہ بھارتی  حکومت پیداوار کو بہتر بنانے اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے مختلف پالیسیاں اپنا رہی ہے۔ تجارتی مشیر نے کہا کہ ’’پی ایم -مترا جیسے اقدامات جس سے  ملک بھر میں سات میگا ٹیکسٹائل پارکس قائم ہو رہے ہیں، ویلیو چین میں پائیداری کا ذریعہ بنیں  گے اور اس صنعت کو مستقبل میں عالمی سطح پر مسابقتی برتری دینے کے لیے تیار کریں گے۔‘‘

 

 

بھارتی  ملبوسات کے برآمد کنندگان کی موجودہ حیثیت اور منظر  پر بات کرتے ہوئے،اے ای پی سی کے چیئرمین، جناب نریندر گوینکا نے کہا، ’’ بھارتی  ملبوسات کی صنعت اس خطرناک حقیقت سے بخوبی واقف ہے کہ پائیدار سپلائی چین کے بغیر، فیشن کی صنعت کم سے کم نشونما پانے کے قابل رہ جائیگی۔ پائیداری کو اب ملبوسات کے برآمدی کاروبار کے اہم ستونوں میں سے ایک اور ترقی کے ایک ٹول کے طور پر شمار کیا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا’’ بھارت  دنیا کو فارم سے لے کر فیشن تک ایک مکمل ویلیو چین حل پیش کرتا ہے جو ہمیں ٹرپل باٹم لائن (ٹی بی ایل) نقطہ نظر کے ذریعے پوری سپلائی چین میں موثر نفاذ اور پائیداری کی نگرانی کے تئیں مسابقتی برتری فراہم کرتا ہے جس میں پائیداری کے تین ستون شامل ہیں جو معاشی، سماجی اور ماحولیاتی ہیں ۔‘‘

بھارت  نے حال ہی میں پروجیکٹ ایس یو.آر ای کا آغاز کیا ہے جس کا مطلب ہے ’پائیدار حل‘ - ایک صاف ستھرے ماحول میں تعاون کرنے والے فیشن کی طرف بڑھنے کے لیے صنعت کی طرف سے پختہ عزم۔ بھارتی  برانڈز نے سال 2025 تک پائیدار خام مال اورپروسیسز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کل کھپت کے کافی حصے کوسورس /استعمال کرنے کا عہد کیا ہے۔

ویبینار میں ماحولیاتی پائیداری جیسے پانی کا استعمال، توانائی کی کھپت، کیمیائی بوجھ، ہوا کا اخراج، کاربن کا اخراج، ٹھوس فضلہ، اور لینڈ فل سے لیکر  سرکلرٹی  اور سماجی پائیداری جیسے شمولیت، ہنر مندی، لیبر اصلاحات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے مختلف موضوعات پر بات کی گئی۔ بلاک چین کی اہمیت اور ٹریس ایبلٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ویبینار میں ایل وی ایم ایچ ، فیشن گرین ہب،ڈیکیتھلون ، جیمنی اورانٹیلیکیپ کے اہم  مقررین شامل  تھے اور اسے   50 سے زائد شرکاء کے ساتھ زبردست پزیرائی حاصل ہوئی  جن میں مینوفیکچررز، ریٹیلرز، ڈیزائنرز، پالیسی ساز، اسٹارٹ اپ، پائیدار فیشن اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں اختراع پرداز،صلاح کار ، اکسپورٹ کونسلز اور حکومتی ادارے شامل تھے۔

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2453)

 

 


(Release ID: 1804835) Visitor Counter : 184