وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری دفاع نے اتار چڑھاؤ، غیر یقینی، پیچیدہ اور مبہم ماحول سے نمٹنے کے لیے جدید طریقوں پر زور دیا


چار روزہ انڈو پیسفک ملٹری ہیلتھ ایکسچینج کانفرنس اختتام پذیر

Posted On: 10 MAR 2022 12:30PM by PIB Delhi

چار روزہ انڈو پیسیفک ملٹری ہیلتھ ایکسچینج(آئی پی ایم ایچ ای 2021-22) کانفرنس، جس کی مشترکہ میزبانی  مسلح افواج  طبی خدمات (اے ایف ایم ایس) اور یو ایس انڈو پیسیفک کمانڈ(یو ایس آئی این ڈی او پی اے سی او ایم) نے کی، 10 مارچ 2022 کو سیکرٹری دفاع ڈاکٹر اجے کمار کےاختتامی خطاب کے ساتھ ہوئی۔ ورچوئل موڈ کی بندشوں کے باوجود کامیابی کے ساتھ کانفرنس کے انعقاد پر  اے ایف ایم ایس اور یو ایس آئی این ڈی او پی اے سی او ایم کو مبارکباد دیتے ہوئے، انہوں نے انتہائی مشکل حالات میں صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے میں ایک با خبر ماہر  طب وصحت کی طرف سے ادا کیے گئے اہم کردار کی نشاندہی کی۔

 کانفرنس کا موضوع تھا ‘ایک غیر مستحکم، غیر یقینی، پیچیدہ اور مبہم(وی یو سی اے) دنیا میں فوجی حفظان صحت’  فوجی علاج و معالجہ میں تعاون اور جوائنٹ مین شپ کو بڑھانے کے لیے منعقد کی گئی اس کانفرنس کا عملی طور پر 07 مارچ 2022 کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے افتتاح کیا تھا۔ مندوبین نے چار دنوں میں آپریشنل/جنگی طبی دیکھ بھال،  مدارینی  طریقہ علاج ، فیلڈ سرجری، فیلڈ اینستھیزیا، ہوا بازی اور میرین میڈیسن کی ہنگامی صورتحال سمیت کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ 38 سے زیادہ ممالک کے 600 سے زیادہ ہندوستانی اور غیر ملکی مندوبین نے کانفرنس میں شرکت کی۔

 مسلسل تحقیق اور تربیت کے ذریعے تمام شعبوں میں تازہ ترین صورتحال سے  آگاہ  رہنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے، سیکرٹری دفاع نے وی یو سی اے دنیا میں مختلف موضوعات جیسے آپریشنل اور جنگی طبی نگہداشت، عالمی  پیمانے پر صحت کی حفاظت، کووڈ-19 کے چیلنجوں، فوجی آفات سے نمٹنے کی مشقوں اور تحقیق   اور اختراع کے لیے آئی پی ایم ایچ ای کی تعریف کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کانفرنس کے دوران حاصل ہونے والی معلومات تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنی ہنگامی صورتحال کی بہتر منصوبہ بندی کرنے اور  وی یو سی اے ماحول سے نمٹنے کے لیے اختراعی طریقوں کو متعارف کرانے میں مدد فراہم کرے گی۔ ڈاکٹر اجے کمار نے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے آئی پی ایم ایچ ای کو ہندوستان کے مکمل تعاون کا یقین دلایا جبکہ مشترکہ اور بامعنی تعلیم کے لیے ایک عالمی پلیٹ فارم فراہم کرنے اور فوجی ادویات، انسانی امداد اور آفات سے بچاؤ  سے متعلق عصری معینہ وقت والے متعلقہ مسائل کو حل کرنے کے لیے اس کی تعریف کی۔

 ڈاکٹر اجے کمار نے کہا، جنگوں اور تنازعات کے دوران حفظان صحت سے وابستہ ان پیشہ ور افراد کی طرف سے جنگی ہلاکتوں کا اندازہ اور ان سے نمٹنے کا نہ صرف فرد پر، بلکہ یونٹ کے فوجیوں اور بڑے پیمانے پر قوم کی اخلاقی جرات پر بھی طویل مدتی اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا۔ ‘‘طبی خدمات فوج کا ایک اہم معاون بازو ہے جو امن اور جنگ کے دوران شاندار خدمات فراہم کرتا ہے۔ انہیں فوجی اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کو احتیاطی، علاج اور بحالی  کے عمل سے متعلق طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کی سب سے اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے،’’

  کانفرنس کے آخری دن ہندوستانی اور امریکی ماہرین کے درمیان وی یو سی اے دنیا میں طب کی مشق میں معالجاتی ذہانت کے مقابلے مصنوعی ذہانت کے کردار پر بات چیت ہوئی۔ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر کیون موڈجراد، جن کی ٹیم نے نینو پارٹیکل ٹیکنالوجی پر مبنی ایک بہترین ایس اے آر ایس- سی او- 2 ویکسین تیار کی، سامعین سے متعدی بیماریوں کے ردعمل اور مستقبل میں وبائی امراض کے انتظام کے مختلف پہلوؤں پر خطاب کیا۔

 ہندوستان، امریکہ اور انڈونیشیا کے منتخب محققین کو بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنے بہترین سائنسی مقالے پیش کرنے کا موقع دیا گیا اور سائنیٹفک کمیٹی کے ذریعہ پوسٹرز، پلیٹ فارم اور تحقیقی اختراعات کے مختلف زمروں میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

****************

(ش ح ۔س ب۔رض )

U NO: 2442


(Release ID: 1804703) Visitor Counter : 201