وزارات ثقافت
وزارت ثقافت کی ساہتیہ اکیڈمی 10 سے 15 مارچ 2022 تک نئی دلی میں لٹریچر فیسٹیول ‘‘ ساہتیوتسو’’کا انعقاد کرے گی
ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال 10 مارچ 2022 کو فیسٹیول کا افتتاح کریں گے
ملک بھر سے 42 ممتاز اسکالرز اس میں حصہ لیں گے اور ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں ادب کے اثرات کے مختلف پہلوؤں پر مقالے پڑھیں گے
انعام جیتنے والے 24 افراد کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز پیش کئے جائیں گے
Posted On:
09 MAR 2022 4:16PM by PIB Delhi
‘‘ ساہتیوتسو’’ ساہتیہ اکیڈمی کا فیسٹیول آف لیٹرز، جو ہندوستان کا سب سے بڑا ادبی فیسٹیول ہے، 10 مارچ سے 15 مارچ 2022 تک نئی دلی میں منعقد ہوگا۔
فیسٹیول آف لیٹرز 2022 ہندوستان کی آزادی کے 75 برس مکمل ہونے کی تقریبات کا حصہ ہے۔ اس پروگرام میں آزادی یا جدو جہد آزادی سے متعلق موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا۔ فیسٹیول میں ایک خصوصی گوشہ ہوگا، جہاں جدو جہد آزادی سے متعلق کتابیں اور آزادی کا امرت مہوتسو سے متعلق دیگر مواد رکھا جائے گا۔
دس (10) مارچ 2022 کو ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھول کے ہاتھوں اکیڈمی ایگزیبیشن کے افتتاح کے ساتھ فیسٹیول کا آغاز ہوگا۔ اس نمائش میں اکیڈمی کی حصولیابیوں اور گزشتہ سال کے دوران منعقدہ اہم پروگراموں کی جھلکیاں پیش کی جائیں گی۔ 24 ہندوستانی زبانوں کے 26 نمائندہ نوجوان مصنفین ‘‘ دی رائز آف ینگ انڈیا’’ پروگرام میں شرکت کریں گے، جو 10 مارچ 2022 صبح ساڑھے 10 بجے سے رابندر بھون کے لان میں منعقد ہوگا۔ آسام کے ممتاز مصنف ایشے دورجی تھونگ چی اس پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ اسی روز ممتاز پبلشرز اور رائٹر دن میں ڈھائی بجے ‘‘ ہندوستانی زبانوں میں پبلشنگ ’’ کے موضوع پر پینل مباحثے میں شریک ہوں گے۔
گیارہ (11) مارچ 2022 کو صبح 10 بجے قبائلی مصنفین کا اجلاس ہوگا۔ رابندر بھون کے لان میں ہونے والے اس پروگرام میں 24 قبائلی زبانوں کے نمائندہ ادیب حصہ لیں گے۔ ممتاز بالتی شاعر جناب اخون اصغر علی بشارت اس اجلاس کا افتتاح کریں گے۔
گیارہ (11) مارچ 2022 کو شام 5 بجے انعام حاصل کرنے والے 24 ادیبوں کو ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز پیش کئے جائیں گے۔ یہ تقریب کو پر نیکس مارگ پر واقع کمانی آڈیٹوریم میں ہوگی۔ ڈاکٹر چندر شیکھر کمبر صدر، ساہتیہ اکیڈمی ایوارڈز پیش کریں گے۔
تمام 24 انعام یافتگان 12 مارچ 2022 کو 10 بجے صبح سے رابندر بھون لان میں شروع ہونے والے ‘‘ رائٹرس میٹ ’’ میں شرکت کریں گے اور اپنے تخلیقی سفر کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔ اسی دن ایک سمپوزیم بعنوان ‘‘ 1947 سے ہندوستان میں ڈراموں کا ارتقاء’’ کا افتتاح کیا جائے گا۔ یہ پروگرام دن میں ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
تین (3) روزہ قومی سیمینار ( 13 سے 15 مارچ) ‘‘ ہندوستان کی جدو جہد آزادی پر ادب کے اثرات ’’ 13 مارچ 2022 کو صبح ساڑھے 10 بجے اکیڈمی آڈیٹوریم میں شروع ہوگا۔ ممتاز ہندی ادیب اور ساہتیہ اکیڈمی فیلو ڈاکٹر وشوناتھ پرساد تیواری افتتاح کریں گے اور ممتاز اسکالر ڈاکٹر ہریش ترویدی کلیدی خطبہ دیں گے۔ ملک بھر سے 42 ممتاز اسکالر ہندوستان کی جدوجہد آزادی پر ادب کے اثرات کے مختلف پہلوؤں پر مقالے پیش کریں گے۔
اسی دن ایک سمپوزیم بعنوان‘‘ 1947 کے بعد سے ہندوستانی زبانوں میں تخیل اور سائنس فکشن ’’ کا افتتاح ممتاز ادیب جناب دیویندر میواڑی دن میں ڈھائی بجے کریں گے۔ ڈاکٹر چندر شیکھر کمبر صدر، ساہتیہ اکیڈمی ، ہندوستان کا سب سے بڑا ادبی اعزاز ساہتیہ اکیڈمی فیلو شپ جگد گرو راما نندآ چاریہ سوامی رام بھدرآ چاریہ کو پیش کریں گے۔ یہ تقریب رابندر بھون میں شام 6 بجے ہوگی۔
‘‘ میڈیا اور لیٹریچر’’ کے موضوع پر ایک پینل مباحثہ 14 مارچ 2022 کو صبح ساڑھے 10 بجے منعقد کیا جائے گا۔ آل انڈیا ریڈیو کے ڈائرکٹر جنرل جناب وینو دھر ریڈی اس کاا فتتاح کریں گے۔ دن میں ڈھائی بجے سے شروع ہونے والے ‘‘ ٹرانس جینڈر پوئٹ میٹ ’’ میں ممتاز گجراتی شاعر ڈاکٹر ونود جوشی مہمان خصوصی ہوں گے۔
‘‘پور او تّاری : شمال مشرقی اور شمالی ادیبوں کا اجلاس 15 مارچ 2022 کو 11 بجے دن میں شروع ہوگا۔ ممتاز ہندی شاعر ڈاکٹر ارون کمل افتتاح کریں گے اور ممتاز آسامی ادیب ڈاکٹر دُھربا جیوتی بورا مہمان اعزازی ہوں گے۔ اسی دن انگریزی کی اہم ادیبہ محترمہ ممنگ دائی دن میں ڈھائی بجے ایک سمپوزیم کا افتتاح کریں گی، جس کا عنوان ہوگا ‘‘ادب اور عورتوں کا تفویض اختیارات ’’ ممتاز بنگالی شاعرہ اور ادیبہ محترمہ انیتا اگنی ہوتری کلیدی خطبہ پیش کریں گی۔
اکیڈمی کی بُک ایگزیبیشن فیسٹیول کے تمام دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1804530)
Visitor Counter : 214