نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ آئیزول پہنچے، میزورم اور سکم کے  دورے کا آغاز  کیا


میزورم کے وزیر اعلی زورم تھنگا نے نائب صدرجمہوریہ  جناب نائیڈو سے ملاقات کی


نائب صدر جمہوریہ نے راج بھون میں میزورم کے گورنر ڈاکٹر ہری بابو کمبھم پتی  کی میزبانی میں ثقافتی پروگرام میں شرکت کی

Posted On: 09 MAR 2022 5:53PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو 9 مارچ سے میزورم اور سکم کے چار روزہ دورے پر آج یہاں آئیزول پہنچے۔

جناب نائیڈو کا لینگ پوئی ہوائی اڈے پر میزورم کے گورنر ڈاکٹر ہری بابوکمبھم پتی، میزورم کے وزیر صحت اور خاندانی بہبود، ڈاکٹر آر لالتھنگلیانا، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان  جناب کے ونلالوینا اور دیگر سرکردہ شخصیات  نے استقبال کیا۔

بعد ازاں میزورم کے وزیر اعلی زورم تھنگا نے راج بھون میں جناب نائیڈو سے ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔

شام کو، جناب نائیڈو نے راج بھون میں گورنر کی میزبانی میں ایک ثقافتی تقریب میں شرکت کی۔  نائب صدر جمہوریہ نے ، دیگر ثقافتی کارکردگی  کے ساتھ میزورم کے روایتی رقص کا مشاہدہ کیا، جیسے - سرلمکئی، چھیہ لام اور چیرا ۔  جناب نائیڈو نے میزورم کی ثقافت کو خوبصورتی سے پیش کرنے کے لیے فنکاروں کی ستائش کی۔

نائب صدر جمہوریہ کا   10 مارچ 2022 بروز جمعرات میزورم کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کا پروگرام ہے ۔

 

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2413)



(Release ID: 1804519) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Punjabi