کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے "اے کے اے ایم آئیکونک ویک" کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر "کوئلہ کان کنی میں ماحولیات اور سماجی استحکام" پر ایک مذاکرے کا انعقاد کیا
Posted On:
08 MAR 2022 4:46PM by PIB Delhi
ملک کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کا جشن منانے اور ایسے وقت میں جبکہ ہندوستان امرت کال میں داخل ہوچکا ہے، ایسے میں کوئلہ کی وزارت ‘‘ آزادی کا امرت مہوتسو آئیکونک ویک’’جشن کے حصے کے طور پر 7 سے 11 مارچ 2022 تک پورے ملک میں خصوصی تقریبات اور سرگرمیوں کا اہتمام کررہی ہے ۔
آئیکونک ویک کی تقریب کا آج دوسرےدن آئیڈیا@ 75 کے تھیم کے ساتھ آغاز ہوا۔روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت کے تحت این ایچ اے ا ٓئی کے صلاح کار(جی ایچ ڈی) ڈاکٹر اشوک جین نے کوئلہ سکریٹری اور وزارت کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں "کوئلہ کان کنی میں ماحولیات اور سماجی استحکام" کے موضوع پر ورچوئل سمینار میں حصہ لیا۔
دن کے دوسرے نصف حصے میں آئیڈیاز@75 کے عنوان سے نعرہ لکھنے کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں وزارت کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ "آزادی کا امرت مہوتسو آئیکونک ویک" 11 مارچ 2022 تک جاری رہے گا، جس میں ہفتہ بھر کے لیے کئی پروگراموں اور سرگرمیوں کے انعقادکا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
بھارت سرکار ملک کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ منارہی ہے، جو ترقی بھارت کے 75 سال کے سفر اوراس کی شاندار تاریخ کو اجاگر کرتی ہے۔ ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’ کاباضابطہ سفر 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا، جو ہماری آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے لیے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی کا آغاز ہے اور یہ 15 اگست 2023 کو اختتام پذیر ہوگا۔
*************
ش ح ۔ س ک۔ ف ر
U. No.2381
(Release ID: 1804239)