شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

شمال مشرقی  علاقے کی ترقی  کی وزارت نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ’شمال مشرقی علاقے کی ناری شکتی ‘ پروگرام کا انعقاد کیا

Posted On: 08 MAR 2022 3:49PM by PIB Delhi

پورا ملک آج 8 مارچ کو 'خواتین کا بین الاقوامی دن ' منا رہا ہے۔ بھارت  کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر  آزادی کا امرت مہوتسو کے  تحت ، شمال مشرقی علاقے کی ترقی کی وزارت (ڈونر کی وزارت ) نے سوشل میڈیا  پر منصوبہ بند سرگرمیوں کی ایک سیریز اور آف لائن سرگرمیوں کے ساتھ خواتین کا بین الاقوامی دن جوش و خروش سےمنایا۔

 

 

مہم کی شروعات ڈونر کی وزارت کی خواتین کارکنوں اور این ای سی اور این ای آر سی آر ایم ایس سمیت اس کی معاون تنظیموں کے گریٹنگ پوسٹر اور اسنیپیٹ کے ساتھ ہوئی۔ چھوٹے ویڈیو اسنیپیٹ میں خواتین  ورک فورس کی مادری زبانوں میں ’خواتین کے عالمی دن‘ کی مبارکباد کا پیغام تھا۔ ڈونر کی وزارت کی ٹیم  اور بھارت سرکار کے مختلف دیگر شعبوں نے بھی وگیان بھون، نئی دہلی میں منعقدہ دستخطی مہم میں حصہ لیا ۔

 

 

 

 

 

آج یوم خواتین کی تقریب کی توجہ کا مرکز’ورچوئل ٹاؤن ہال‘ میٹنگ تھی جس میں شمال مشرقی خطے کی  ترقی  کی وزارت، این ای سی، این ای آر سی آر ایم ایس،  اور اس کے معاون محکموں کے افسران شامل تھے۔ اختتامی تبصرہ سکریٹری، این ای سی ، جناب کے موسس  چلئی نے کیا۔ ٹاؤن ہال میٹنگ میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی سمت میں  'خواتین ورک فورس' کی کوششوں اور حصولیابیوں کو ظاہر کیا   اور ان کی پہچان کی گئی۔

 

ڈونر کی وزارت  کے سوشل چینلوں پر  ’تھینک یو ناری شکتی آف نارتھ ایسٹ‘ کے موضوع کے ساتھ ایک سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔ اس مہم نے شمال مشرقی خطے سے ہماری ناری شکتی کی عظیم حصولیابیوں کا جشن منایا۔

 

 

یوم خواتین کے لیے مہم 'شمال -مشرق کی ناری شکتی'  کو باقاعدہ طور پر ڈونر  وزارت کے سوشل میڈیا چینلوں پر مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی  کے ذریعہ 4 مارچ کو لانچ کی گئی تھی ۔ اس کے بعد وزیر مملکت جناب بی ایل ورما کا خواتین کے بین الاقوامی دن پر پیغام تھا۔ ڈونر کی وزارت کے افسران کے لئے ’ دی پاور آف ناری شکتی‘ کے موضوع پر ایک نعرہ  لکھنے کامقابلہ بھی منعقد کیا گیا تھا۔

نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں :

https://fb.watch/bCGP78Y5e7/

https://fb.watch/bCGQpPBo7Q/

https://fb.watch/bCGRG_HxYM/

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2360)

 



(Release ID: 1804202) Visitor Counter : 133