خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین کے عالمی دن 2022 کی تقریبات


صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے‘ناری شکتی پرسکار’ دئیے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ‘‘ناری شکتی اور مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں کو سلام’’ پیش کیا

مرکزی ڈبلیو سی ڈی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن ایرانی نے کہا کہ‘‘عالمی یوم خواتین 2022 کو خواتین کے ذریعہ ترقی کے جشن  کے طور پر منایا جائے’’

Posted On: 08 MAR 2022 2:52PM by PIB Delhi

خواتین کے عالمی دن 2022  کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج راشٹرپتی بھون واقع  نئی دہلی میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں‘ناری شکتی پرسکار’ 2020 اور 2021  دئیے۔ یہ ایوارڈ 29 نمایاں اور غیر معمولی کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو دیا گیا۔ صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ‘‘خواتین کو عالمی دن مبارک! خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں مثالی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ آئیے ہم ان کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے اور ان میں سے ہر ایک کو اپنے خوابوں اور خواہشات کی تکمیل کا مواقع فراہم کرنے کے لئے اپنے عہد بندہونے کا اعادہ کریں۔’’

Image

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے خواتین کے عالمی دن پر ناری شکتی کو سلام پیش کیا۔ ایک سے زیادہ ٹوئیٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘خواتین کے دن پر میں اپنی ناری شکتی اور مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں کو سلام کرتا ہوں۔ حکومت ہند اپنی مختلف اسکیموں کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر توجہ مرکوز رکھے گی جس میں وقار کے ساتھ ساتھ مواقع پر بھی زور دیا جائے گا’’۔ وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ ‘‘مالی شمولیت سے  سماجی تحفظ تک، معیاری صحت کی دیکھ بھال سے  ہاؤسنگ تک، تعلیم سے کاروبار تک ہماری ناری شکتی کو ہندوستان کی ترقی کے سفر میں سب سے آگے رکھنے کے لئے بہت سی کوششیں کی گئی ہیں۔ یہ کوششیں آنے والے وقتوں میں اور بھی زور و شور سے جاری رہیں گی’’۔

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج شام 6 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ضلع کچھ کے ڈھورڈو میں بھی خواتین سنتوں کے کیمپ میں ایک سیمینار سے خطاب کریں گے۔اس سیمینار کا اہتمام معاشرے میں خواتین سنتوں کے کردار اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ان کے کردار کو پہچاننے کے لئے کیا جا رہا ہے۔ ڈھورڈو میں ہونے والے سیمینار میں 500 سے زائد خواتین سنتیں شرکت کریں گی۔ وزیر اعظم نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح‘من کی بات’ میں ناری شکتی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کل نئی دہلی میں سال 2020 اور 2021 کے ناری شکتی پرسکار ایوارڈیافتگان کے ساتھ رابطے کی ایک مجلس آراستہ کی تھی۔ یہ بات چیت وزیر اعظم کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے کی مسلسل کوششوں کا ثبوت تھی۔ وزیر اعظم نے ایوارڈیافتگان کے زبردست کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاشرے کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی اپنی خدمات پیش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں ان کے کام میں خدمت کا جذبہ ہے وہیں ان کے کام میں جو چیز واضح طور پر نظر آتی ہے وہ جدت طرازی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب کوئی شعبہ ایسا نہیں جس میں خواتین نے اپنی شناخت نہ بنائی ہو اور ملک کا نام روشن کیا ہو۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AFJC.jpg

خواتین اور بچوں کے فروغ کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے ایک پیغام میں کہا کہ ‘‘ اُن تمام خواتین کے لئے نیک تمنائیں جو ہر دن جدوجہد اور ترقی کرتی ہیں۔ عالمی یوم خواتین 2022 کو خواتین کے ذریعہ ترقی کے جشن  کے طور پر منایا جائے’’۔

ایک سے زیادہ ٹویٹس میں مرکزی وزیر نے کہا کہ‘‘وزیر اعظم نریندر مودی جی نے گجرات کے وزیر اعلی کے طور پر اپنے دور میں ہر لڑکی کے اسکول میں داخلہ کو یقینی بنانے کے لئے شالا پرویش اُوتسو کو شروع کیا۔ ان کے آشیرواد سے آج ہم  یہ یقینی بنانے کیلئے ایک مشن پر ہیں کہ ہر نوجوان لڑکی کو تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔

کنیا شکشا پرویش اتسو جو’ ‘‘یٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ، کے تحت شروع کیا گیا، جس کا مقصد خاندان کے افراد کو بیدار کرنے کے لئے خصوصی بیداری مہم چلانا ہے۔ آنگن واڑی کارکنان کو اسکول سے باہر جانے والی نوعمر لڑکیوں کو مشورہ دینے اور ریفر کرنے کے لئے بھی ترغیب دی جائے گی۔ خواتین اور بچوں کے فروغ  کی وزارت یقینی طور پر 4 لاکھ سے زیادہ لڑکیوں کو اسکول واپس لانے کے اپنے عزم کو پورا کرے گی۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0030PQG.jpg

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ‘‘کنیا شکشا پرویش اتسو ابھیان’’ کو ایک مثالی کوشش قرار دیا ہے جس سے زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو تعلیم کی خوشیاں ملیں گی۔ انہوں نے اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے کوششیں کرنے کو بھی کہا۔ یہ مہم ایک مشن ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا کہ ہر نوجوان لڑکی کو تعلیم اور ہنر حاصل کرنے کی اجازت دی جائے۔

 

خواتین اور بچوں کے فروغ کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی کے ایک ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم  نے ایک ٹویٹ میں کہا:

‘‘ایک مثالی کوشش جو اس بات کو یقینی بنائے گی کہ زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو تعلیم کی خوشیاں ملیں! آئیے ہم سب بحیثیت قوم مل کر اس تحریک کو کامیاب بنائیں۔’’

 

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 

 



(Release ID: 1804084) Visitor Counter : 152