وزارات ثقافت

ثقافت اور ٹیکسٹائل کی وزارت ’’بھارتی دستکاری /ہینڈلوم ،آرٹ اور ثقافت کا مجموعہ جھروکا‘‘کے موضوع پرملک گیر پیمانے پر پروگرام منعقد کرےگی


بھوپال میں آج نسوانیت،  آرٹ ،دستکاری اور ثقافت کے شعبے میں خواتین کی خدمات کے موضوع پرپہلی تقریب منائی  گئی

Posted On: 08 MAR 2022 11:10AM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ثقافت اور ٹیکسٹائل کی  وزارت ’’بھارتی دستکاری/ ہینڈلوم،آرٹ اور ثقافت کا جھروکامجموعہ‘‘  کا اہتمام کر رہی ہے۔  13 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام 16 مقامات پرپی اے این(پین) انڈیا تقریبات  منعقد کی جائیں گی۔

جھروکاروایتی بھارتی  دستکاری، ہینڈ لومز، آرٹ اور ثقافت کا جشن ہے۔ اس جشن کے تحت پہلا پروگرام بھوپال، مدھیہ پردیش میں 8 مارچ 2022 سےخواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس کا اہتمام رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن پر کیا جائے گا، جس کا نام مدھیہ پردیش کی گونڈ ریاست کی بہادر اور نڈر ملکہ کملا پتی کے نام پر رکھا گیا ہے۔

یہ پہلا پروگرام فن، دستکاری اور ثقافت کے شعبےمیں خواتین کی خدمات اورنسوانیت  کا جشن منانے کے لئے کیا گیاہے۔ تقریب کے تمام ا سٹالز خواتین کاریگروں کے ذریعہ لگائے جا رہے ہیں جو اسے مزید خاص بنا رہے ہیں۔ اس تقریب کا افتتاح معروف فنکار اور پدم شری ایوارڈ یافتہ  اے کے اے ایم ڈائریکٹر محترمہ درگا بائی ویام اور ثقافت کی وزارت  میں آئی اے ایس افسر محترمہ پرینکا چندرااورآئی پی ایس افسر محترمہ انوبھا شریواستو، اورمحترمہ کرن لتا کیئرکیٹا اور پروفیسر محترمہ جیا فوکن  جیسی خواتین کے ذریعہ کیا جائے گا۔ خواتین کو بااختیار بنانے میں ان خواتین نے ایک روشن مثال  قائم کی ہے۔اس پروگرام میں ان کی شرکت دیگر خواتین کے لئے ایک تحریک ہوگی کہ وہ آگے آئیں اور مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں اور ہنر کا مظاہرہ کریں۔

  • جھروکا  میں ہونے والی تقریبات میں ملک بھر سے دستکاری اور ہینڈلوم مصنوعات کی نمائش شامل ہوگی۔
  • اس تقریب میں ان خواتین دستکاروں، بنکروں اور فنکاروں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا، جنہوں نے بھارتی ہینڈ لوم اور دستکاری کو فروغ دینے اور اس کے احیاء میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
  • مقامی فن، ثقافت اور تہواروں پر توجہ مرکوز کرنے والا ایک ادبی گوشہ ہر مقام پر قائم کیا جائے گا اور ساتھ ہی مقامی بھارتی کھانوں کا جشن منانے والے کھانے کے اسٹال بھی لگائے جائیں گے۔
  • جھروکا کی ایک اور خصوصیت ثقافتی تقریبات ہوں گی۔ یہ تقریبات 8 روزتک جاری رہیں گی اور اس میں مقامی ٹیموں اور فنکاروں کے ذریعہ لوک رقص اور گانے پیش کئے جائیں گے۔
  • منی پور اور ناگالینڈ کی ثقافت اورآرٹ کا احاطہ کرتے ہوئے  اس مقام پر ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) کے لیے ایک کارنر بھی وقف کیا جائے گا۔

آزادی کا امرت مہوتسو ترقی پسند بھارت کے 75 سال اوراس کے عوام کی شاندار تاریخ ثقافت اور حصولیابیوں کو منانے کے لئے بھارتی حکومت کی ایک پہل ہے۔

 

*************

 

ش ح ۔  ش ر ۔ م ش

U. No.2342



(Release ID: 1803855) Visitor Counter : 191