نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آزمودہ  کار  پیرالمپیئن دیویندر جھاجھریا نے وزیراعظم نریندر مودی کی ’چیمپئنز سے ملئے‘ پہل کے تحت راجستھان کے اسکول کا دورہ کیا، اس کام میں تعاون کے لئے ساتھی اولمپیئن اور  پیرالمپئنز کی تعریف کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 07 MAR 2022 7:24PM by PIB Delhi

بھارت کے آزمودہ  کار پیرا اولمپیئن اور پیرالمپک کھیلوں میں تین بار تمغہ حاصل کرنے والے  (2 طلائی، 1 چاندی) دیویندر جھاجھریا نے چرو کے  پرکھ راجکیہ بالیکا اوچّ مادھیامک  ودیالیہ کا دورہ کیا اور ٹوکیو  اولمپئینز اور پیرا المپینز کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی  کے ’چیمپئز سے ملئے ‘اسکول دورہ کی مہم کو آگے بڑھایا۔ 

 

نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت اور وزارت تعلیم  کے ذریعہ  مشترکہ طور پر منعقد ' چیمپئنز سے ملئے' پہل  میں 'متوازن غذا اور صحت کے لئے  ترغیب دینے کی کوشش میں، ٹوکیو کے ہیرو بھارت  کی ہر ریاست میں اسکول کے طلباء سے بات چیت کررہے ہیں ۔ نیرج چوپڑا اور بجرنگ پونیا جیسے کھلاڑی پہلے ہی بالترتیب گجرات اور ہریانہ میں  ہوئے پروگرام میں  حصہ لے چکے ہیں، وہیں  پیرا لمپک  تمغہ جیتنے والے ماریپن تھنگاویلو  بھی تمل ناڈو میں ایک  پروگرام میں شامل ہوئے  تھے۔ دیگر ایتھلیٹ بھی ابھی تک اس پہل کا حصہ بن چکے ہیں۔

 

 

پیر کو، دیویندر نے ملک میں وسیع پیمانے پرہورہی اس پہل کی اہمیت پر بات کی، کیونکہ  اس سے چھوٹے بچوں کو اچھی غذائی عادتوں  کو اپنانے کے لئے  ترغیب دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا، “میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے راجستھان کے 75 اسکولوں کے طلباء سے ملاقات کی درخواست موصول ہونے پر بہت خوش ہوں ۔ طلباء بہت پرجوش ہیں اور ہم نے خاص طور پر صحت اور غیر صحت بخش غذا کے بارے میں کئی باتیں کیں ۔ مجھے اچھا لگا کہ وہ کافی باتیں کرتے  تھے  اور ان کو کافی جانکاری تھی ۔ ان میں وہ  سب کچھ جاننے  کا تجسس تھا جو انہیں صحت یاب رکھے۔ ان کے جواب بھی بہت اچھے تھے۔‘‘

 

دیویندر نے کہا، "یہ پیغام ہر گھر تک پھیلایا جائے گا کہ ہمیں ناقص غذا  کی عادتوں سے لڑنا ہے اور صحت کو طرز زندگی کے طور پر اپنانا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میرے ساتھی اولمپیئنز اور پیرالمپئنز   چیمپیئنز  سے ملئے  پہل کے تحت اس بڑے مقصد کے لیے اپنا  تعاون دے رہے ہیں۔‘‘

دیویندر نے بات چیت کے بعد  اسکول کے طلباء کے ساتھ ٹیبل ٹینس کے دلچسپ  کھیل میں بھی حصہ لیا۔ وہاں موجود اسکول کے طلباء نے اپنے مقامی ہیرو سے ان کے طرز زندگی کی  عادتوں کے بارے میں پوچھا اور دیویندر نے خوشی سے ان کے تمام سوالات کے جواب دیئے۔ سروہت کارینی پُتری پاٹھ شالہ ، چورو کی ایک طالبہ لکشمی پرجاپتی، نے کہا، "دیویندر سر کے اتنے قریب آنا اور ان کی کھانے کی عادتوں  اور ان کی فٹنس  سے جڑی روٹین کے بارے میں جاننا ناقابل یقین تھا۔ وہ ہمارے لیے باعث  تحریک بن گئے ہیں اور میں نے آج  ان سے متعلق کئی نوٹ ڈائری میں لکھے۔‘‘

 

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:2324)


(ریلیز آئی ڈی: 1803786) وزیٹر کاؤنٹر : 211