الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

نریندر مودی حکومت ہندوستان کے اسٹارٹ اپ اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ  کو پہلے سے کہیں زیادہ تیز رفتار بنا رہی ہے: وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر


وزیر اعظم ہندوستان کو گلوبل ڈیٹا سینٹر بنانے کے لئے ارادہ بند

حکومت اپنی نئی نیشنل ڈیٹا سینٹر پالیسی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈروں سے صلاح و مشور کر نے میں مصروف

ڈیٹا سینٹر ہمارے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کا ایک اہم عنصر ہیں جو جلد ہی دنیا کا سرکردہ ٹیک ایکو سسٹم بننے جا رہا ہے

Posted On: 07 MAR 2022 2:35PM by PIB Delhi

برقیات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی اور ہنر مندی اور تجارت کے فروغ  کے مرکزی وزیر مملکت نے آج مائیکروسافٹ کے حیدرآباد سنٹر کا معائنہ کیا۔ مائیکروسافٹ نے ملک کی ڈیجیٹل رفتار کو تیز کرنے کے لئے حیدرآباد میں انڈیا ڈیٹا کا علاقائی سینٹر قائم کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔ تجزیاتی غور وفکر کے مطابق، بھارت میں علاقائی مائیکروسافٹ ڈیٹا سینٹروں نے پانچ برسوں میں معیشت میں 1.5 ملین روزگار کا اضافہ کیا ہے۔ ان میں 169,000 نئی ہنر مند آئی ٹی نوکریاں شامل ہیں۔

 

مصنوعات اور خدمات کی پچھلے 2 برسوں کی  تیز رفتار ڈیجیٹلائزیشن کے پس منظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔ روزانہ ڈیٹا کی کھپت میں 14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن سے پہلے کی مدت کے دوران اوسطاً 270 پیٹا بائٹس سے  پوسٹ لاک ڈاؤن میں 308 پیٹا بائٹس۔ ما قبل کووڈ۔19  کے مقابلے میں اسمارٹ فون استعمال کرنے والوں نے تقریباً 16 فیصد زیادہ وقت صرف کیا ہے۔ اسکولوں اور کالجوں میں آن لائن تعلیم شروع ہوجانے کے ساتھ ساتھ گھر سے کام کرنے کے ضوابط کی وجہ سے ڈیٹا کی کھپت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

 

جناب راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت ہندوستانی معیشت کی ترقی کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے نشانے کی طرف بڑھا رہی ہے۔ انہوں نے 2015 میں شروع کردہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے ذریعے ٹیکنالوجی کی مضبوط بنیاد رکھنے کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے سر باندھا۔

 

مسٹر راجیو چندر شیکھر نے کہا کہ ڈیجیٹل انڈیا پروگرام نے برائے حصول 3 واضح مقاصد  طے کئے تھے۔

 

1. عوام کی زندگیوں کو بدلنا۔

2. اقتصادی مواقع بڑھانا۔

3. ٹیکنالوجی کے بعض شعبوں میں حکمت سے بھر پور صلاحیتیں پیدا کرنا۔

ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت کامیابیوں کا مرتب رپورٹ کارڈ یہ بتائے گا کہ پہلے اور دوسرے مقاصد تقریباً پورے ہو چکے ہیں۔ ہندوستان کے پاس اب دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل آئیڈینٹیٹی  سسٹم  - آدھار موجود ہے۔ ہندوستان اندرونِ ملک تیار کردہ کووِن پلیٹ فارم کے ذریعے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی پر مبنی ویکسینیشن مہم کو کامیابی سے چلا رہا ہے۔ کووڈ مینجمنٹ کے لئے آروگیہ سیتو ایپ کی تیاری اور استعمال کے علاوہ ڈیجیٹل ادائیگیوں، سبسڈی کے فائدے کی براہ راست منتقلی اور فنٹیک ٹیکنالوجی  میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے۔ یہ دنیا پر واضح طریقے سے ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان  نہ صرف تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کی ترقی اور اختراعات کے روایتی شعبوں میں بلکہ عوام کی زندگی کو بااختیار بنانے اور تبدیل کرنے والے نمایاں ملکوں میں سے ایک بن گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی وبا کووڈ  کے دوران ہندوستان نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا،جس طرح دنیا میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کے طور پر معیشت کو بحال کیا اوراب تک کا سب سے زیادہ ایف ڈی آئی حاصل کرنے کے علاوہ تیز رفتاری سے نئی بڑی صنعتیں قائم کیں، ان سب کو ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت پچھلے سات برسوں میں ٹیکنالوجی میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستانی نئی صنعتوں اوربڑی نئی صنعتوں کی تعداد میں اضافے پر بات کرتے ہوئے، جناب راجیو چندر شیکھر نے وثوق کے ساتھ کہا کہ ہندوستان دنیا کے سب سے متحرک اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام میں سے ایک بن گیا ہے۔ اور نریندر مودی حکومت ہندوستان کے اسٹارٹ اپ اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ  کو پہلے سے کہیں زیادہ تیز رفتار بنا رہی ہے۔

مسٹر راجیو چندر شیکھر نے مزید کہا کہ ڈیجیٹائزیشن کی تیز رفتار شرح آگے چل کر چیلنجوں کے ساتھ ساتھ مواقع بھی پیدا کرے گی۔ مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے، ہم برقیات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت میں، وزارت کے 1000 روزہ  ویژن پلان کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ڈیٹا سینٹر ہمارے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کا ایک اہم عنصر ہیں، جو جلد ہی دنیا کا سرکردہ ٹیک ایکو سسٹم بننے جا رہا ہے۔ ہم نئی نیشنل ڈیٹا سینٹر پالیسی کے لئے تمام اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ صلاح و مشورہ کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہندوستان کو گلوبل ڈیٹا سینٹر بنانے کے لئے ارادہ بند۔

مائیکروسافٹ نے آج حیدرآباد، تلنگانہ میں اپنا تازہ ترین علاقائی ڈیٹا سینٹر قائم کرنے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا۔ یہ اسٹریٹجک سرمایہ کاری مائیکروسافٹ کے اس عزم کے ساتھ منسلک ہے کہ صارفین کو کلاؤڈ اور اے آئی سے چلنے والی ڈیجیٹل معیشت میں پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی اور یہ دنیا کے سب سے بڑے کلاؤڈ انفراسٹرکچر کا حصہ بن جائے گی۔

ڈیجیٹل تبدیلی کے پلیٹ فارم کے طور پر کلاؤڈ کے لئے صارفین کی مانگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس سےمعاشی ترقی اور پورے ہندوستان میں سماجی ترقی کو فروغ مل رہا ہے۔

آی ڈی سی* کے مطابق ہندوستان میں مائیکروسافٹ  کے علاقائی ڈیٹا سینٹروں کا 2016 اور 2020 کے درمیان معیشت میں 9.5 بلین ڈالرکی آمدنی کا حصہ ہے۔ جی ڈی پی کے اثرات سے آگے آئی ڈی سی رپورٹ کے مطابق معیشت میں 1.5 ملین روزگار کا اضافہ ہوا جن میں 169,000 نئی ہنر مند آئی ٹی ملازمتیں شامل ہیں۔

حیدرآباد ڈیٹا سینٹر ہندوستان کے تین علاقائی مراکز پُنے، ممبئی اور چنئی کے موجودہ نیٹ ورک میں ایک اضافہ ہوگا۔ صارفین کی اعلیٰ دستیابی اور اعتماد کی  ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے مائیکروسافٹ نے دسمبر 2021 میں اپنے وسطی انڈیا ڈیٹا سینٹر میں ایزیور اویلیبِلیٹیزونز شروع کیا۔ یہ ملک میں ڈیزاسٹر ریکوری کی گنجائشوں اور سیسمک زونز کی کوریج کے ساتھ ڈیٹا سینٹروں کا سب سے بڑا نیٹ ورک  ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1803658) Visitor Counter : 193


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada