صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کلیانی ایمس کے ایم بی بی ایس بیچ 2021 کی افتتاحی تقریب کی صدارت کی


معاشرےکا مستقبل ان سے تعلق رکھتا ہے جو طبی دیکھ بھال میں سرمایہ کاری کرتے ہیں

کلیانی ایمس مغربی بنگال میں صحت کے شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور جلد ہی مہارت کےایک ادارے کے طورپرسامنے آئے گا:ڈاکٹر بھارتی پروین پوار

Posted On: 07 MAR 2022 2:42PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے آج کلیانی ایمس کے ایم بی بی ایس بیچ 2021 کے افتتاحی تقریب کی صدارت کی ۔

طلبا اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نےکلیانی آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز  (ایمس) 2021 کے اس تیسرےتعلیمی اجلاس  کے شروع ہونے پر مسرت کا اظہار کیاجو 125 ایم بی بی ایس طلبا کے ایک بیچ کے ساتھ شروع ہوا ہے۔

آل انڈیا آف میڈیکل سائنسز(ایمس) کی تاریخ کا اعادہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ یہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم کے ہر ریاست میں ایمس قائم کرنے کے تصوریت کا ایک حصہ ہے جس کے نتیجے میں کُل 22ایمس کو اب تک منظوری حاصل ہوچکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ہی ایمس کے قائم ہونے سے جدید علاج کی سہولتوں کے فروغ پر توجہ دی گئی ہے اور ہنر مند ڈاکٹروں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ غریبوں کو سستا علاج مہیا کیا جاسکے ۔

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا ماننا ہے کہ معاشروں کا مستقبل ان سے تعلق رکھتا ہے جو دیکھ بھال میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ اس مقدس مقصد کی ایک مثال کلیانی ایمس ہے، جو 1,754 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جا رہا ہے،اوریہ 179.82 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا 960 بستروں کا اسپتال ہوگا۔ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے تین ستون ہیں - مختلف مضامین میں طبی تعلیم، بائیو میڈیکل سائنس میں تحقیق اور اعلیٰ درجے کی طبی خدمات فراہم کرنا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ایمس کلیانی مغربی بنگال میں صحت کے شعبے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا اور یہ جلد ہی ایک انسٹی ٹیوٹ آف مہارت کے طور پر ابھرے گا۔

انہوں نے ان تمام طلباء کو مبارکباد دی جنہوں نےاین ای ای ٹی(نیٹ) امتحان 2021 میں اچھے نمبر حاصل کیے ہیں اور ایمس کلیانی کے ایم بی بی ایس کورس میں داخلہ لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھارت کے مستقبل کے ان ڈاکٹروں کے والدین کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے اپنے بچوں میں انسانی خدمت کا جذبہ پیدا کیا ہےاور لوگوں سے درخواست کی کہ وہ مل کر کام کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایمس، کلیانی اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ کام کررہا ہے۔مرکزی وزیر مملکت نے کہا کہ یہ ہماری مجموعی ذمہ داری ہے کہ ایمس کلیانی بنگال کے لوگوں کو سستی طبی خدمات فراہم کرے، تاکہ آخری شخص تک سستی طبی سہولیات فراہم کرنے کے خواب کو جلدسے جلد بروئے کار لایا جاسکے۔

دہلی ایمس میں تحقیقی ادارے  کی سابق ڈین ڈاکٹر چترا سرکار،اور ایمس کلیانی کی صدرڈاکٹر رام جی سنگھ،ایمس کلیانی کے ایگزیکٹیو ڈائرکٹراور دیگر سینئرپروفیسر،افسران ،طلبا اورسبھی طلباء کے کنبے کے افراداس میٹنگ میں موجود تھے۔

 

*************

ش ح ۔ ش ر ۔ م ش

U. No.2308


(Release ID: 1803570) Visitor Counter : 217