وزارت دفاع

بھارتی بحریہ نے طویل فاصلے تک زمین پر مار کرنے والے براہموس میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

Posted On: 05 MAR 2022 7:24PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  5/مارچ 2022 ۔ بھارتی  بحریہ نے 5 مارچ 2022 کو اپنے اسٹیلتھ ڈسٹرائر  آئی این ایس  چنئی سے برہموس سپرسونک کروز میزائل کاطویل فاصلے تک زمین پر  مار کرسکنے کی اہلیت  کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ طویل فاصلے تک مار کرنے کے بعد، میزائل نے اپنے ہدف کو درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا اور پیچیدہ مشقیں کیں۔

برہموس میزائل اور آئی این ایس چنئی دونوں ہی مقامی طور پر بنائے گئے ہیں  اور ان میں جدید ترین بھارتی  میزائل اور جہاز سازی کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔ اس سے آتم نربھر بھارت اور میک ان انڈیا اقدامات میں بھارتی  بحریہ کے تعاون کو تقویت ملتی ہے۔

یہ کامیابی بھارتی  بحریہ کی گہرائی تک  حملہ کرنے اور ضرورت پڑنے پر سمندر سے خشکی تک حملہ کرنے کی صلاحیت کو ثابت  کرتی ہے۔

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2263

 



(Release ID: 1803281) Visitor Counter : 188