شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی کے ذریعہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر‘‘شمال مشرق کی ناری شکتی’’ کا آغاز

Posted On: 04 MAR 2022 5:51PM by PIB Delhi

آٹھ (8)مارچ 2022  خواتین کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت  خواتین کا عالمی دن 2022 سے قبل ایک ہفتے تک شمال مشرقی ہندوستان میں خواتین اور لڑکیوں کی غیر معمولی کاوشوں کو تسلیم کرتے ہوئے ‘شمال مشرق کی ناری شکتی’ منا رہی ہے۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر  جناب جی کشن ریڈی نے آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے سوشل میڈیا چینلوں پر مہم کا آغاز کیا۔ لنکس حسبِ ذیل ہیں:

https://fb.watch/bxyPg0x28g/

 

جناب ریڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ‘‘گوہاٹی کے کھیتوں سے لے کر کوہیما کی پہاڑیوں تک خواتین اور لڑکیاں ذمہ داریاں سنبھال رہی ہیں اور خطے اور قوم کی تقدیر کو دوبارہ لکھ رہی ہیں’’۔

جناب ریڈی جی نے مزید کہا کہ ‘‘میرایہ ہمیشہ سے یقین رہا ہے کہ لڑکیوں کو بااختیار بنا کر، آپ ایک قوم کو بااختیار بناتے ہیں۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت خطے میں  ناری شکتی کو بااختیار بنانے کے لئے پوری طرح عہد بند اور پرعزم ہے’’۔

اس ‘‘ناری شکتی ہفتہ’’ کے دوران سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کی ایک سیریز کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت ایک ورچوئل‘‘ٹاؤن ہال’’ میٹنگ کا اہتمام کرے گی جہاں شمال مشرقی خطہ کی ترقی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی شمال مشرقی کونسل اور حکومت ہند کے مختلف ایسوسی ایٹ محکموں کی خواتین ورک فورس کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

دیگر سوشل میڈیا مہمات میں شمال مشرقی خطے میں ناری شکتی کی زندگیوں کو بدلنے کے لئے وزارت کے اقدامات پر روشنی ڈالنا شامل ہے۔

سوشل میڈیا چینلوں پر شمال مشرق کی ناری شکتی کے بارے میں تازہ ترین اور دلچسپ اطلاعات و معلومات کے لئے حسب ذیل طور پر سرگرم رہیں:

https://twitter.com/MDoNER_India

https://www.facebook.com/MdonerIndia

https://www.instagram.com/donerindia/

https://www.youtube.com/c/MDoNERIndia

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

 

 


(Release ID: 1803022) Visitor Counter : 167


Read this release in: English , Hindi , Manipuri