بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
چھوٹی ، بہت چھوٹی اوراوسط درجے کی (ایم ایس ایم ای )کی صنعتوں کی وزارت نے پلاسٹک کے دوبارہ استعمال اورفضلے کے انتظام پرایک میگاسّمت اورصنعت کاروں کی ترقی کے لئے خصوصی مہم کا انعقاد کیا
Posted On:
04 MAR 2022 1:15PM by PIB Delhi
ایم ایس ایم ای کی وزارت کے وزیر مملکت نے آج پلاسٹک کے دوبارہ استعمال اورفضلے کے انتظام پر ایک عالمی سمت کاافتتاح کیا ، جس کا انعقاد نئی دہلی میں 4سے 5مارچ کو انڈیا پلاسٹک ایسوسی ایشن (اے آئی پی ایم اے ) کے تعاون سے ایم ایس ایم ای کی وزارت کررہی ہے ۔ایم ایس ایم ای کی وزارت نے نوجوانوں میں ،خصوصا ملک بھرمیں کے خواہش مند حلقوں کے صنعت کاروں کو ترقی دینے کے لئے دوخصوصی ‘سمبھؤ اور سواولمبن’کا آغاز کیا۔
میگاانٹرنیشنل سمٹ نے ‘اپنا کچراپہچانواور اسے ری سائیکل کرنے کا کیا طریقہ ہے ، اورصحیح انداز میں یہ کس طرح ہونا چاہیئے کے موضوع پرزوردیا۔ نئی دہلی میں مقررہ دوروزہ سربراہ اجلاس میں پلاسٹک کے شعبے میں درپیش چنوتیوں اورمواقع پر گفت وشنیدکے لئے حکومت اورصنعت کی جانب سے قومی اوربین الاقوامی سطح کے ممتاز مقررین شامل ہوں گے ۔ اس اجلاس میں ملک بھرسے 350سے زیادہ ایم ایس ایم ای جسمانی طورپر 1000سے زیادہ ایم ایس ایم ای ورچوئل ذرائع سے شرکت کررہے ہیں ۔ اس کے علاوہ مختلف ممالک کے بین الاقوامی وفودبھی اس سربراہ اجلاس ورچوئل ذرائع سے شامل ہوں گے ۔
افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیرمملکت جناب بھانوپرتاپ سنگھ ورمانے کہاکہ یہ سربراہ اجلاس ایم ایس ایم ای اور پلاسٹک کی صنعت میں سووچھ بھارت ابھیان کے نظریئے میں پختہ یقین کے ساتھ ری سائیکلنگ شعبے اور نئے کاروباری مواقع کھولنے کے لئے ممکنہ حل اور اثرات پرتبادلہ خیال کرنے کے لئے شراکت داروں اورماہرین کو ساتھ لانے والا ایک موثرپلیٹ فارم ہے ۔
آزادی کا امرت مہوتسوکے تحت آئیوکونک ویک کے جشن کے حصے کے طورپر ایم ایس ایم ای کی وزارت 28فروری ، 2022سے 31مارچ ، 2022تک ملک بھرکے 1300کالجوں میں ویبنارکی شکل میں قومی سطح کے بیداری پروگرام (این ایل اے پی) –سمبھؤکاانعقاد کررہی ہے ۔ایک خصوصی مہم سواولمبن اپنے خواہشمندضلعوں میں نوجوان آبادی میں صنعت کاری کو فروغ دینے کے لئے وزارت کی اسکیموں اور اس کی پہلوں کے تحت سواولمبن مہم کا بھی انعقاد کررہی ہے۔
ایم ایس ایم ای کے سکریٹری جناب بی بی سوین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ‘‘اس صنعت میں پائیداری اوراختراع کی سمت میں پلاسٹک کی ری سائیکلنگ ایک بہترین قدم ہے ۔
اے آئی پی ایم اے کی گورننگ کونسل کے چیئرمین جنا ب ارون مہتہ نے کہاکہ پلاسٹک کے فضلے کا ایک ہمہ گیرانتظام اس امرمیں پوشیدہ ہے کہ پلاسٹک کو مفادبخش طریقے سے بازیافت کیاجائے اوراس کو ری سائیکل کرکے مفاد بخش بنایاجائے ۔ اسے شعبے کو رسمی شکل دینے کے وسیع تراقدامات موجود ہیں اوراگربڑے پیمانے پرکوالٹی اورصلاحیت کے لحاظ سے ری سائیکلنگ کو بہتربنایاجائے تو فائدہ ہوگا۔ میگاکانفرنس ایم ایس ایم ای کے ملک میں ری سائیکلنگ اورفضلہ انتظام کے شعبے میں متعدد کاروباری مواقع فراہم کریگی ۔
*****
ش ح ۔ا م ۔ ع آ
U-2231
(Release ID: 1802939)
Visitor Counter : 189