وزارت دفاع

وزارت دفاع نے ٹی -90 ٹینکوں کے لئے 957 کمانڈر تھرمل امیجر کم ڈےسائڈس کی سپلائی کے لئے میسرزبھارت الیکٹرانکس لمٹیڈ بی ای ایل کے ساتھ 1075 کروڑروپے مالیت کے ٹھیکے پر دستخط کئے

Posted On: 24 FEB 2022 7:35PM by PIB Delhi

دفاع کے شعبے میں  بھارت سرکار کے میک ان انڈیا پہل کو مزید تقویت فراہم کرنے کی غرض سے آج وزارت دفاع کے  ایکیوزیشن  ونگ  نے  جنگی ٹینک ٹی -90  کی کمانڈر سائٹ کی  ریٹروموڈیفکیشن  کے لئے میسرز بھارت الیکٹرانک لمٹیڈ ( بی ای ایل ) کے ساتھ 1075 کروڑروپے مالیت کے ایک ٹھیکے پر دستخط کئے ہیں۔اس معاہدے  کے تحت بھارتی فوج کے  957 ٹی -90 ٹینکوں میں  ریٹروموڈیفکیشن  یعنی  تجدید کاری کی جائے گی۔

بھارت کے  پہلے جنگی ٹینک بیٹل ٹینک ٹی-90  کی کمانڈر سائٹ  اس وقت  رات  میں دیکھنے کے لئے امیج کنورٹر  (آئی سی )، ٹیوب پر مبنی سائٹ کے ساتھ فٹ کی گئی ہے۔ بھارتی فوج کے ذریعہ  پیش  کی گئی ضرورت کی بنیاد  پر   ڈی آر ڈی او ر بی ای ایل نے  موجودہ  آئی سی بیزڈ سائٹ  کے متبادل کے طورپر ایک جدید مڈ ویو تھرمل امیج  ( ایم ڈبلیو آئی  آر ) بیزڈ سائٹ مشترکہ طور پر  ڈیزائن کرکے  تیار کیا ہے۔

نیا تجدید کیا ہوا  کمانڈر سائٹ  میں ایک تھرمل امیجر لگا ہوا ہے ، جو  دن اور رات کے دوران آٹھ کلومیٹر تک اہداف  کا پتہ لگانے  میں ایک تھرمل امیجر اور 5  کلومیٹر تک کی دوری کو صحیح طورپر کھوجنے کے لئے ایک لیزر رینجر فائندر لگایا جاتا ہے، جس سے نشانے کو لمبے وقت تک انگیج کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔بیلسٹک سافٹ وئیر اور لیزر رینجر فائنڈر میں سدھار کے بعد ٹی -90  کے کمانڈر  پوری ایکیوریسی  کے ساتھ  اہداف کا  پتہ لگاسکتے ہیں اور  اسے ٹھکانے لگاسکتے ہیں۔

تھرمل امیجر پر مبنی کمانڈر سائٹ کو  کامیابی کے ساتھ  ملک میں  ہی تیار کرنے سے  تحقیق وترقی اور دفاعی مینوفیکچرنگ کو مزید   تحریک ملے گی۔

*************

 

ش ح۔ح ا ۔رم

U-2226

 



(Release ID: 1802926) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Hindi , Marathi