پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
این آر ایل کی اعانت والے اسٹارٹ اپ کو آسٹریلیا کی ایک کمپنی نے اپنی تحویل میں لیا
Posted On:
04 MAR 2022 1:35PM by PIB Delhi
گواہاٹی، آسام کی، ون ٹریکر ٹکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹیڈ (onetraker.com)کی معاونت والی کمپنی ’نومالی گڑھ ریفائنری لمیٹیڈ کو ’گیٹ اٹ فاسٹ‘ (www.getitfast.com.au)نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ گیٹ اٹ فاسٹ، آخری شخص تک خدمات کی فراہمی کرنےو الی آسٹریلیا کی ایک اختراعی کمپنی ہے۔
ون ٹریکر، متعلقہ ضروری سازوسامان اور خدمات کی دستیابی اور آخری شخص تک خدمات کی فراہمی کرنے والا ایک عالمی معیار کا ٹکنالوجی پلیٹ فارم فراہم کرنے والا ایک ادارہ ہے۔ ’ون ٹریکر‘ کی نمالی گڑھ ریفائنری لمیٹیڈ، این آر ایل آئیڈی ایشن نامی اپنی اہم اسٹارٹ اپ پہل کے ذریعہ اعانت کرتی ہے تاکہ شمالی مشرقی بھارت کے مقامی صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور اس خطے میں اسٹارٹ اپ کاروبار کے آغاز کی غرض سے ایک سازگار ماحول قائم کیا جاسکے۔ نمالی گڑھ ریفائنری کی اس اعانت کی بدولت، ’ون ٹریکر‘ عالمی منڈیوں میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کامیاب ہوسکی ہے۔ گیٹ اٹ فاسٹ‘ کے ذریعہ اسے اپنی تحویل میں لئے جانے میں بھی اس نے خاطر خواہ تعاون کیا ہے۔
تحویل میں لئے جانے کے اس عمل کی بدولت’ گیٹ اٹ فاسٹ‘عالمی منڈیوں کے لئے موزوں عالمی معیار کی مصنوعات تیار کرنے کی غرض سے، ون ٹریکر کے پلیٹ فارم میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کرسکے گی۔
ش ح۔ع م ۔ ع ر
U. NO : 2229
(Release ID: 1802924)
Visitor Counter : 150